Categories: قومی

اقلیتی طلبہ کےلیے نیشنل اسکالرشپ کےلیےآن لائن درخواست کرنے کی تاریخ 31دسمبر تک بڑھی

اقلیتی طلبہ کےلیے نیشنل اسکالرشپ کےلیےآن لائن درخواست کرنے کی تاریخ 31دسمبر تک بڑھی

لکھنؤ ، 16 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

حکومت ہند کی وزرات اقلیت کے ذریعہ نیشنل اسکالرشپ کےلیے آن لائن درخواست کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31دسمبر 2020تک بڑھا دی گئی ہے۔

خواہش مند طلبہ نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر چلائی جارہی وظیفہ اسکیموں کےلیے آن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔ اترپردیش محکمہ اقلیتی بہبودسے موصولہ اطلاع کے مطابق سال 2020-21کےلیے تین وظائف اسکیمیں اقلیتی طبقہ کےلیے چلائی جا رہی ہیں۔

پری- میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس مبنی وظیفہ

پری- میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس مبنی وظیفہ کے تحت طلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبہ کے ذریعہ وظیفہ(پہلی بار درخواست کرنے والے) اور تجدیدکاری وظیفہ(وہ درخواست دہندہ جنہوں نے 2019-20کے دوران وظیفہ حاصل کیا ہو) کےلیےآن لائن درخواست 31دسمبر 2020تک پیش کر سکتے ہیں۔

درخواست دہندہ نوٹیفائیڈ اقلیتی طبقہ (مسلم، جین، بودھ، سکھ، پارسی اور عسائی)

درخواست دہندہ نوٹیفائیڈ اقلیتی طبقہ (مسلم، جین، بودھ، سکھ، پارسی اور عسائی) کا طالب علم ہو، وہ ہندوستان میں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی ادارہ، ڈگری کالجوں اوراسکولوں میں زیر تعلیم ہے، نصاب کم ازکم ایک سال کا ہو اور درخواست دہندہ نے گزشتہ سالانہ بورڈدرجہ کے امتحان میں 50فیصد نمبر حاصل کیے ہوں، ایسے طالب علموں کو ہی اقلیتی وظیفہ کےلیے اہل مانا جائےگا۔

ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محترمہ سی اندومتی نے درخواست دہندہگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی وظائف پورٹل ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر وظیفہ اسکیموں میں سے کسی ایک کےلیےآن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago