Categories: قومی

حکومت کووڈ کے ٹیکوں کی وافر تعداد میں دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد:وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے زور دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ملک میں کووڈ کے ٹیکوں کی وافر تعداد میں دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ جناب مودی نے اِس بات کو اجاگرکیا کہ بھارت 10 کروڑ ٹیکے بنانے والا سب سے تیز ملک بن گیا ہے اور یہ اُس کے لیے ایک اہم کارنامہ ہے۔

ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ تِلک اتسو کے چوتھے روز ٹیکہ کاری مہم کو توسیع دی گئی ہے اور اب نئے ویکسین مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ جناب مودی نے کہاکہ گورنرس ٹیکہ کاری اور علاج کے بارے میں پیغام پھیلانے کے ساتھ ساتھ آیوش سے متعلق علاج و معالجے کے بارے میں بھی بیداری پھیلاسکتے ہیں۔

اُن شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے اِسے اپنا فرض سمجھتے ہوئے پچھلے سال اِس لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ جَن بھاگیداری کے اسی احساس کو اب حوصلہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ تمام کمیونٹی تنظیموں، سیاسی پارٹیوں، NGOs، اور سماجی اداروں کی مشترکہ طاقت کو بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ گورنرس بہت چھوٹے کٹینمٹ کے لیے ریاستی سرکاروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے سماجی اداروں کے ساتھ اشتراک کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمی سے کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اُن کا سماجی نیٹورک اسپتالوں میں ایمبولنسز، وینٹی لیٹرس اور آکسیجن کی گنجائش میں اضافے کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بڑھتے ہوئےRT-PCR کی صلاحیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ ملک، کِٹس اور ٹیسٹنگ سے متعلق دیگر سامان کے سلسلے میں آتم نربھر بن گیا ہے۔

اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے گورنروں سے کہاکہ وہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں وزرائےاعلیٰ کے ساتھ سرگرم طور پر اشتراک کریں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک زیادہ موثر حکمت عملی تیار کرنے میں ریاستی سرکاروں کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ گورنرس تبدیلی لانے میں ایک اہم ایجنٹ کے طور پر کام کرسکتے ہیں اور وبا کے خلاف لڑائی میں تعاون دینے کے لیے مزید شراکت داروں کی حوصلہ افزائی میں وزرائےاعلیٰ کی کوشش میں مدد کرسکتے ہیں۔ جناب نائیڈو نے گورنروں سے کہاکہ وہ ریاستی سرکاروں کے سا تھ مل کر کام کریں اور اسے عوامی تحریک بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی تنظیمیں، انسان دوست، اور کارپوریٹ گھرانے عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں پچھلے ایک سال کے دوران سرگرم شراکت دار بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ کے مناسب برتاواپنے کی اہمیت کو عام کیے جانے کی ضرورت ہے۔

ملک میں کووڈ کے کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے متنبہ کیا کہ اِس سے حفظان صحت کا بنیادی ڈھانچہ زبردست دباومیں آجائے گا۔ انہوں نے ایسی 10 ریاستوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا جہاں 85 فیصد کووڈ کے معاملے ہیں اور پچھلے 14 دنوں میں نواسی فیصد اموات ہوئی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاستوں کے قریبی اشتراک سے کووڈ-19 حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ایک سے کہاہے کہ سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھ کر ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے ایک کُل پارٹی میٹنگ کی، وزیراعظم کی تجویز کی بھی توثیق کی اور کہاکہ اِس سے نئے نظریات میں مدد ملے گی اور معلومات کے تبادلے کے علاوہ بہترین طور طریقوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبے کو بہتر اور موثر ڈھنگ سے سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago