Categories: قومی

بحریہ کی مغربی، مشرقی اور جنوبی کمانڈز کے سربراہان تبدیل، سب نے چارج سنبھال لیا

آر،ہری کمار کے بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر ردوبدل

ایڈمرل آر، ہری کمار کے بحریہ کے نئے سربراہ بننے کے ساتھ ہی ملک کی مغربی، مشرقی اور جنوبی بحریہ کی کمانوں کو بھی نئے سربراہ مل گئے ہیں۔ تینوں کمانڈز کے سربراہان نے منگل کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھال لیا۔ درحقیقت، بحریہ کے سربراہ بننے سے پہلے، آر ہری کمار مغربی نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف تھے۔ ان کا عہدہ خالی ہونے کے بعد انہیں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنا پڑا۔

نیول اسٹاف کے  25 ویں سربراہ ایڈمرل آر کے ہری کمار اب تک ویسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف تھے۔ انہوں نے آج سہ پہر چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔ وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ کو مشرقی بحریہ کمان سے مغربی بحریہ کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر روانہ کیا گیا ہے۔ ایسٹرن نیول کمانڈ(ENC) نے 28 نومبر کو نیول بیس وشاکھاپٹنم میں ایک رسمی پریڈ کے ساتھ وائس ایڈمرل سنگھ کو الوداع کیا۔ انہوں نے رسمی گارڈ کا معائنہ کیا اور مشرقی نیول کمانڈ کے مختلف بحری جہازوں اور تنصیبات سے تیار کردہ نیول اہلکاروں کی پلاٹون کا جائزہ لیا۔ تقریب میں تمام فلیگ آفیسرز اور بحری جہازوں، آبدوزوں اور اداروں کے کمانڈنگ آفیسرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں وائس ایڈمرل اے بی سنگھ مغربی بحریہ کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ممبئی چلے گئے۔

وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا کو ایسٹرن نیول کمانڈ(ENC) کا فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنایا گیا ہے اور انہوں نے چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ وائس ایڈمرل گپتا اس سے قبل 2020 سے 2021 تکENC کے چیف آف اسٹاف، 2019 سے 2020 تک نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرسنل سروسز کے کنٹرولر اور مشرقی فلیٹ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 1958 میں ہندوستانی بحریہ میں ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔وہ نیویگیشن اور ڈائریکشن میں ماہر ہیں۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں، انہوں نے پانڈیچیری کلاس مائن سویپرINS بھاو نگر، ارنالہ کلاس کارویٹINS  اور راجپوت کلاس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرINS رنویر کے نیویگیٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے فلیگ لیفٹیننٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی، جنہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ، ساؤدرن نیول کمانڈ کا عہدہ سنبھالا، انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ہمپی ہولی دھارواڑ، کرناٹک میں پیدا ہوئے۔ ہمپی ہولی کو بھارتی بحریہ میں 01 جولائی 1985 کو ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ آبدوز شکن جنگ کے ماہر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago