Categories: قومی

ہندستان اور چین فوجی میٹنگ 16 گھنٹے تک چلی

نئی دہلی ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان اور چین کے مابین 9 ویں دور کی فوجی بات چیت ہندوستان کے علاقے مولڈو میں 16 گھنٹے جاری رہی۔ دونوں ممالک کے مابین ڈھائی ماہ کے بعد ہونے والی اس میٹنگ میں ، ہندستان نے ایک بار پھر چین کو واضح طور پر کہا ہے کہ سرحد پر تناو کو کم کرنا چین کی ذمہ داری ہے ،اس لیےاسے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ اس سے قبل چین کے ساتھ آٹھواں دور کی فوجی بات چیت 06 نومبر کو ہوئی تھی۔

اگرچہ لداخ کے فارورڈ علاقوں میں برفیلی سردی کے آغاز کے باوجود دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی ایل اے سی پر تعینات ہیں ، لیکن قریب ڈھائی مہینے کے بعد ، چین مذاکرات کی میز پر آنے پر راضی ہوگیا۔

چین کے ساتھ فوجی مذاکرات کا 9 واں دور اتوار کے روز صبح 10.30 بجے مشرقی لداخ کے چشول سیکٹر میں واقع ہندستانی علاقے مولڈو میں شروع ہوا۔ یہ اجلاس آج صبح تقریبا ًڈھائی بجے ختم ہوا۔

یہ ملاقات تقریباً 16 گھنٹے جاری رہی۔ ہند چین مشترکہ بیان ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے جس کا انتظار ہے۔ ہندستانی وفد کی قیادت لیہہ میں 14 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن کررہے ہیں۔ اس میں وزارت خارجہ کے نمائندے بھی شامل ہوئے ہیں۔

06نومبر کو کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 8 ویں مرحلے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو اعلی ٰخفیہ ’روڈ میپ‘ دیا ، جس میں دونوں ممالک کی اعلی ٰقیادت نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

فوجی بات چیت کے آٹھویں دور میں اس پر توجہ مرکوز تھی ، لیکن دونوں ممالک کے درمیان ایل اے سی پر تناؤکو کم کرنے یا واپس لینے کے لیے کسی ٹھوس روڈ میپ پر اتفاق نہیں کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago