Categories: قومی

ہندوستانی بحریہ نے پہلا تربیتی اسکواڈرن سات جہازوں کے ساتھ سری لنکا بھیجا

یہ تعیناتی ٹرینیوں کو غیر ملکی ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا سکھائے گی

نئی دہلی، 24 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی بحریہ نے چھ جہازوں کے ساتھ تربیتی کورس مکمل کرنے کے لیے بیرون ملک تعیناتی کے حصے کے طور پر اپنے افسران کو چار روزہ دورے پر سری لنکا بھیجا ہے۔ اس بیرون ملک تعیناتی کا مقصد نوجوان افسران اور افسروں کو تربیت دینے والوں کو بحر ہند کے علاقے کے مختلف ممالک کے سماجی و سیاسی اور سمندری پہلوؤں سے روشناس کرانا ہے۔ یہ تعینا تی تربیت یافتہ افراد کو   جنگی جہازوں کو چلانے اور  غیر ملکی ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ  دینا سکھائے گی۔

کوچی میں واقع بحریہ کے پہلے ٹریننگ سکواڈرن سے اتوار کو بھیجے گئے آفیسر ٹرینیز 100ویں اور 101ویں کورسز کا حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ جہاز سجاتا، مگر، شاردول، سدرشینی، ترنگینی اور کوسٹ گارڈ جہاز وکرم کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔ تمام جہاز انڈین نیوی کی ٹریننگ کمانڈ سدرن نیول کمانڈ (ایس این سی) کا حصہ ہیں۔ اس کی سربراہی وائس ایڈمرل اے کے چاولہ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ (ایس این سی) کر رہے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے بین الاقوامی تربیت یافتہ افراد کو تربیت دے رہی ہے۔ اس وقت سری لنکا سے بھی افسروں اور ملاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں مختلف   ایڈوانس کورسز میں داخلہ لے رہی ہے۔ کمانڈ نے اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی اور ٹیکنالوجی تیار کرنے پر توجہ دی ہے۔

بحریہ کے ترجمان وویک مدھوال کے مطابق، کوچی میں مقیم پہلا تربیتی سکواڈرن انڈین نیول اکیڈمی میں ابتدائی تربیت کی تکمیل کے بعد ٹرینی افسران کو سمندر میں پہلا قدم رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسکواڈرن میں سات دیسی ساختہ بحری جہاز تیر، سجاتا، مگر، شاردول، کوسٹ گارڈ جہاز وکرم اور سیل کے دو تربیتی جہاز آئی این ایس سدرشنی اور آئی این ایس ترنگینی شامل ہیں۔ کیپٹن آفتاب احمد خان، کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس تیر کو اس تربیتی سکواڈرن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔چار روزہ تعیناتی کے دوران بحری جہاز مگر اور شاردول 101 آئی او ٹی سی کے تربیت یافتہ افراد کے ساتھ کولمبو بندرگاہ کا دورہ کریں گے جبکہ بحری جہازوں میں سجاتا، سدرشنی، ترنگینی اور سی جی ایس وکرم 100ویں آئی او ٹی سی کے تربیت یافتہ افراد کے ساتھ ترنکومالی کا دورہ کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago