Categories: قومی

دارالحکومت دہلی میں مانسون آج سے دستک دے سکتا ہے

محکمۂ موسمیات کا مانے تو دہلی میں آج سے دھوپ کی گرماہٹ میں کمی آسکتی ہے

نئی دہلی ، 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

چل چلاتی دھوپ سے پریشان دہلی والوں کو آج راحت ملنے کا امکان ہے کیوں کہ  ہفتہ کو مانسون کے قومی دارالحکومت میں دستک دے سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، آج دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں مانسون جھما جھم بارش کا امکان ہے۔ مان سون اس سال دہلی میں 13 دن کی تاخیر کے بعد دستک دے رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچھلے 15 برسوں میں پہلی بار مان سون اتنی دیر سے دہلی پہنچ رہا ہے۔ عام طور پر ، مان سون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، مغربی اتر پردیش کے باقی حصوں اور پنجاب ، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ اور حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت کا امکان ہے۔

اس کی وجہ سے ، اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سےدرمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، اس سے قبل 2012 میں ، مانسون یہاں 7 جولائی کو پہنچا تھا۔ اسی وقت ، 2006 میں 9 جولائی کو ، ما نسون نے قومی دارالحکومت میں دستک دی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago