Categories: قومی

این آئی اے کی ٹیم جموں ائیر فورس اسٹیشن پہنچی

این آئی اے کی ٹیم جموں ائیر فورس اسٹیشن پہنچی

نئی دہلی ، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

جموں ایئر فورس اسٹیشن پر رات گئے پانچ منٹ کے اندر ہونے والے دو دھماکوں سے عمارت کی چھت میں ایک بڑے شگاف کے سوا کوئی نقصان نہیں ہوا ، تاہم پورے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈرون سے آئی ای ڈی گرانے کے امکان کے پیش نظر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

جلد ہی فضائیہ کی اعلی سطح کی تفتیشی ٹیم جموں پہنچنے والی ہے۔ این آئی اے اور این ایس جی کی ٹیمیں بھی دہشت گردانہ زاویہ سے اس کی تفتیش کے لئے پہنچ گئی ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وائس ائر چیف ایئر فورس ایئر مارشل ایچ ایس اروڑا سے بات کی ہے کیونکہ اس وقت ایئر چیف آر کے ایس بھڈوریا بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔

جموں ایئر پورٹ پر ائیر فورس اسٹیشن کے اندر رات گئے پانچ منٹ کے اندر اندر دو دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ رات 1بج کر37 بجے ہوا اور دوسرا دھماکہ ٹھیک 5 منٹ بعد 1بج کر42 منٹ پرہوا۔ فضائیہ نے ٹویٹ کرکے تصدیق کی ہے کہ پہلا دھماکہ عمارت کی چھت پر ہوا تھا اور دوسرا دھماکہ زمین پر ہوا تھا۔

ان دونوں دھماکوں کی وجہ سے عمارت کی چھت میں ایک بڑاشگاف پیداہوگیاہے ، اس کے علاوہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ دونوں دھماکے کس طرح ہوئے۔ تحقیقات کو دھماکوں میں ڈرون کے استعمال کے امکان پر مرکوز کیا گیا ہے۔

موقع پر پہنچنے والی پولیس اور فرانزک ٹیم کو شبہ ہے کہ آئی ای ڈی ایئر فورس اسٹیشن میں ڈرون کے ذریعے گرا دی گئی۔ یہ خدشہ اس لیے بھی ہے کہ گولہ بارود گرنے والا ڈرون مشکل سے راڈارکی پکڑ میں آسکتاہے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے ڈرون راڈار کی پکڑسے بچ چکے ہیں۔

دھماکے میں ڈرون کے استعمال کا بھی امکان ہے کیونکہ ڈرونز کے ذریعے 12 کلو میٹر تک ہتھیار گرائے جاسکتے ہیں۔ ایئر فورس اسٹیشن سے پاکستان بارڈر کا فاصلہ صرف 14 کلو میٹر ہے۔ تاہم ، ان دھماکوں میں ڈرون کے استعمال کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیوں کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔

وزیر دفاع کے لداخ کے دورے سے قبل جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے پر دو بم دھماکے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے لداخ کے دورے سے قبل ، اتوار کے روز علی الصبح میں جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے پر دو بم دھماکے ہوئے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت ایل اے سی ایس کے سنگھ اور اروند سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ بم دھماکوں سے ایرپورٹ کی تکنیکی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

ادھر ، ایئر وائس چیف مارشل وکرم سنگھ بھی جموں پہنچ گئے ہیں۔ وہ عہدیداروں سے اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے پہلا دھماکا ائیرپورٹ کی عمارت میں ہوا جب کہ دوسرا دھماکا زمین پر ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ہی ، تکنیکی ہوائی اڈے جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ آرمی اور پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیکنیکل ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ کے اندر پیرا کمانڈوز بھی پہنچ گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ تکنیکی ہوائی اڈے کے اندر ہونے والے بم دھماکے ڈرون کی مدد سے کیے گئے تھے۔موقع سے گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فرانزک ٹیم نے بھی تفتیش شروع کردی ہے اور انہیں بم دھماکے سے متعلق کئی سراغ مل چکے ہیں۔تکنیکی ہوائی اڈے پر سخت سیکورٹی موجود ہے اور ایسی صورت حال میں بم دھماکے کئی سوالوں کو جنم دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago