Categories: قومی

صدر ، وزیر اعظم اور معززین نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کیا

صدر ، وزیر اعظم اور معززین نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی ، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

صدر ، وزیر اعظم اور دیگر معززین نے بدھ کے روز ان کی 130 ویں یوم پیدائش پر آئین کے خالق ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کو ، کو خراج تحسین پیش کیا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ایک مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیےتاحیات جدوجہد کی۔ آج ، ان کی زندگی اور افکار سے سبق لے کر ، ہم اپنے طرز عمل اور نظریات کو بدلنے کا عہد لے سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو قومی دھارے میں لانے اور اپنی جدوجہد کے لیے ڈاکٹر بابا صاحب ہر نسل کے لیے ایک مثال بنتے رہیں گے۔

اسپیکر اوم برلا نے ڈاکٹرامبیڈکر دستور کا معماربتاتے ہوئے کہاکہ آپ کی پوری زندگی مساوات پرمبنی معاشرے کے قیام کے لیے وقف تھا۔ اس کے پیچھے ان کا مقصد ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود تھا۔ انہوں نے کہا کہ باباصاحب استحصال اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ملک کو ایک آئین دیا ، جو 70 سال گزرنے کے بعد بھی ہمارے لیے بہترین رہنما ہے۔ ان کی زندگی ہمیشہ ہمارے لیے تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ باباصاحب امبیڈکر نے پسماندہ افراد کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنایا۔ اس دوران انصاف اور قانون پر مبنی ایک ترقی پسند آئین دیا ، جس نے ملک کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیا۔ ان کی وسیع زندگی اور افکار ہمارے لیے الہامی مرکز ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر 14 اپریل 1891 کو ایک دلت گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ زندگی بھر انہوں نے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے ملک کے آئین کو تشکیل دینے میں بڑا کردار ادا کیا۔ 31 مارچ 1990 کو ان کی شراکت کے لیے انھیں ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ، مرنے کے بعد بھارت رتن سے نوازا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago