قومی

صدر جمہوریہ آج اور کل مدھیہ پردیش میں،مختلف پروگراموں میں ہوں گی شامل

۔ شہڈول میں ریاست سطحی قبائلی گورو دیوس میں مہمان خصوصی ہوں گی

۔ بھوپال سے دو پروجیکٹوں کا ورچوئل سنگ بنیاد رکھیں گی

۔ موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں خواتین خود امدادی گروپ کی کانفرنس میں بھی شامل ہوں گی

بھوپال،15 نومبر (انڈیا نیریٹو)

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج (منگل) مدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہی ہیں۔ وہ دوپہر میں شہڈول کے لال پور میں قبائلی گورو دیوس کے ریاست سطحی پروگرام میں شامل ہوںگی اور شام کو بھوپال سے دو پروجیکٹوں کا ورچوئلی سنگ بنیاد رکھیں گی۔ صدر جمہوریہ اپنے دورے کے دوسرے دن 16نومبر کو بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں خواتین خود امدادی گروپ کی کانفرنس میں شامل ہوںگی۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو فضائیہ کے طیارے سے منگل کو تقریباً 12:25 بجے جبل پور کے ڈمنا ہوائی اڈے پر پہنچیں گی اور یہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر دوپہر 12:25 بجے شہڈول کے لیے روانہ ہوں گی۔ صدر جمہوریہ دوپہر 1.45 بجے لال پور (شہڈول) میں قبائلی گورو دیوس میں شامل ہوںگی اس اس کے بعد دوپہر3 بجے شہڈول سے روانہ ہو کر بعد دوپہر 3.55 بجے جبلپور اور وہاں سے شام 5.25 بجے بھوپال پہنچیں گی۔

خواتین خود امدادی گروپ کی کانفرنس میں حصہ لیں گی

صدر جمہوریہ مرمو شام 6.30 بجے گورنر ہائوس بھوپال سے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہرا ہ وزارت کا راتا پانی ، عبیداللہ گنج – اٹارسی فورلین پروجیکٹ ( این ایچ -46) اور وزارت دفاع کی گوالیار ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں میکسیمم مائیکرو وال کنٹیمنٹ لیبوریٹری (بی ایس ایل – 4) کا ورچوئلی سنگ بنیاد رکھیں گی۔ دورے کے دوسرے دن بدھ کو صبح 11.30 بجے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں خواتین خود امدادی گروپ کی کانفرنس میں حصہ لیں گی۔ صدر جمہوریہ دوپہر12.55 بجے بھوپال سے بذریعہ ہوائی جہاز دہلی کے لئے روانہ ہوںگی۔

رابطہ عامہ آفیسر پنکج متل نے بتایا کہ صدر جمہوریہ مرمو بھگوان برسا منڈا جینتی پر لال پور، شہڈول میں قبائلی گورو دیوس کے ریاست سطحی پروگرام میں شامل ہوںگی۔ صدر جمہوریہ کے ذریعہ اس دوران مدھیہ پردیش میں پیسہ ایکٹ کوبا ضابطہ طور پر نافذ کیاجائت گا۔ گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر قبائلی امور ارجن منڈا، مرکزی وزیر مملکت فولاد اور دیہی ترقیات پھگن سنگھ کلستے، ریاست کی وزیر قبائلی امور اور درج فہرست ذات بہبود محترمہ مینا سنگھ ، وزیر جنگلات کنور وجے شاہ، وزیر خوراک اور سول سپلائی بساہو لال سنگھ اور وزیر مویشی پروری نیز سماجی انصاف پریم سنگھ پٹیل موجود رہیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago