Categories: قومی

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو دی ایوان میں موجود رہنے کی نصیحت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،07دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بی جے پی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کا سبق پڑھایا۔وزیراعظم نریندر مودی منگل کودہلی کے امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، پیوش گوئل، ایس جے شنکر، پرہلاد جوشی اور جتیندر سنگھ اس میں شامل ہوئے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے پارٹی کے تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ تبدیلی آجائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اپنے اپنے حلقوں میں جا کر پارٹی کے ضلع اور ڈویزنل صدور سے بات چیت کریں اور انہیں چائے پر بحث کے لیے بلائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ وارانسی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے ضلع اور ڈویڑنل صدور کو چائے پر مدعو کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس مقابلہ، ایم پی تندرست چائلڈ مقابلہ اور سوریہ نمسکار مقابلہ منعقد کرنے کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔پی ایم مودی کو میٹنگ میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دوس‘ قرار دینے پراعزاز سے نوازا گیا۔ میٹنگ میں مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کئی دیگر وزراء اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ہر منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہوتی ہے۔ اس بار یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago