Categories: قومی

وزیراعظم نے ٹوائے کیتھون 2021 کے شرکاکے ساتھ گفتگو کی

وزیراعظم نے ٹوائے کیتھون 2021 کے شرکاکے ساتھ گفتگو کی

نئی دہلی ،24 جون :

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوائے کیتھون ۔ 2021 کے شرکا کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر مرکزی وزرا جناب پیوش گوئل اور جناب سنجے دھوترے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 5-6 سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو ہیکا تھون کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ملک کے کلیدی چیلنجوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ کے پیچھے ملک کی صلاحیتوں کا اہتمام کرنا ہے اور انہیں ایک وسیلہ فراہم کرنا ہے۔

بچوں کے پہلے دوست کی حیثیت سے کھلونوں کی اہمیت کے علاوہ وزیراعظم نے کھلونوں اور گیمنگ کے معاشی پہلوؤں پر بھی زور دیا۔انہوں نے اسے کھلونا معیشت قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھلونوں کی عالمی منڈی تقریباً 100 ارب ڈالر کی ہے۔ اور بھارت کے پاس اس مارکٹ کا صرف 1.5 فیصد ہے۔

بھارت تقریباً 80 فیصد کھلونے درآمد کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ کروڑوں روپیے ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ اب اس چیز کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔اور کھلونے کی صنعت کی اپنی چھوٹے پیمانے کی صنعت ہے جودیہی آبادی ،دستکاروں ، دلتوں ،غریب لوگوں اور قبائلی آبادی پر مشتمل ہے۔وزیراعظم نے اس سیکٹر میں خواتین کی خدمات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان عناصر سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے اور ہمیں ضرورت ہے کہ مقامی کھلونوں کی خریداری کے لیے  بھی زور دیں۔وزیراعظم نے  اختراع کے نئے ماڈلس کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سطح پر ہندوستانی کھلونوں کو مقابلہ جاتی بنانے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت کا ذکرکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے خیالات کی ضرورت ہے تاکہ نئی اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جا سکے اور نئی تکنیک کو روایتی کھلونا بنانے والوں تک لے جایا جاسکے اور نئی مارکٹ  کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ یہ ٹوائے کیتھون جیسی تقریبات کے پیچھے ایک تحریک ہے۔

खिलौनों से जुड़ा एक और बहुत बड़ा पक्ष है, जिसे हर एक को जानने की जरूरत है।

ये है Toys और Gaming की दुनिया की अर्थव्यवस्था- Toyconomy: PM @narendramodi

— PMO India (@PMOIndia) June 24, 2021

وزیراعظم نے سستے ڈیٹا کا حوالہ دیا اور انٹرنیٹ  پر مبنی دیہی کنکٹیویٹی کی ترقی کا بھی ذکر کیا اور ہندوستان میں ورچوئل ، ڈیجیٹل اور آن لائن گیمنگ میں امکانات کا پتہ لگانے کے لیے کہا۔ وزیراعظم نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ مارکٹ میں دستیاب بیشتر آن لائن اور ڈیجیٹل گیمس ہندوستانی سوچ پر مبنی نہیں ہے اور اس طرح کے کئی گیمس تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور ذہنی تناؤ کی وجہ بنتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دنیا ہندوستان کی صلاحتیوں ، فن اور ثقافت اور معاشرے کے بارے میں جاننا اور سیکھنا چاہتی ہے اور کھلونے اس سمت میں ایک نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے پاس ڈیجیٹل گیمنگ کے لیے کافی متن اور صلاحیت موجود ہے۔ جناب مودی نے نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہندوستا ن کی صلاحیتوں اور خیالات کی سچی تصویر پیش کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

भारत के वर्तमान सामर्थ्य को, भारत की कला-संस्कृति को, भारत के समाज को आज दुनिया ज्यादा बेहतर तरीके से समझना चाहती है।

इसमें हमारी Toys और Gaming Industry बहुत बड़ी भूमिका निभा सकती है: PM @narendramodi

— PMO India (@PMOIndia) June 24, 2021

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کھلونا صنعت کے اختراع کاروں اور اس کے بنانے والوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ بہت سے واقعات ، ہمارے مجاہدین آزادی کی داستانیں اوران کی بہادری اور قیادت کو گیمنگ تصورات میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ ان اختراع کاروں کا ‘مستقل کے ساتھ رقص کو جوڑنے’ میں ایک بڑا رول ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دلچسپ اور انٹر ایکٹیو گیمس بنانے کی ضرورت ہے جو مشغول  کرسکیں اور تفریح و تعلیم فراہم کرسکیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago