Categories: قومی

وزیر اعظم 27 فروری کو’ بھارتی کھلونوں کا میلہ‘کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم 27 فروری کو بھارتی کھلونوں کا میلہ ۔ 2021 کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 فروری کو بھارتی کھلونوں کے میلے  2021 کا دن میں گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کریں گے ۔

کھلونے، بچوں کے ذہنی فروغ میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور بچوں میں آموزشی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے  اگست ، 2020 میں اپنے من کی بات میں کہا تھا کہ کھلونے نہ صرف سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ امنگوں کو پرواز بخشتے ہیں ۔ بچوں کی مجموعی ترقی میں کھلونوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے پہلے بھی کھلونوں کی ہندوستان میں مینو فیکچرنگ میں اضافہ کرنے پر زور دیا تھا ۔ بھارتی کھلونا میلہ ۔ 2021 وزیر اعظم کے ، اِسی ویژن کے ساتھ منعقد کیا جا رہا  ہے ۔

میلے کے بارے میں

یہ میلہ 27 فروری سے 2 مارچ  تک منعقد کیا جائے گا ۔ اس کا مقصدخریداروں، فروخت کرنے والوں ، طلبا ، اساتذہ، ڈیزائن بنانے والوں ،سبھی کو ایک ورچوول پلیٹ فارم پر یکجا کرناہے تاکہ صنعت کی مجموعی ترقی کے لیے ایک پائیدار تعلق قائم کیا جا سکے اور مذاکرات  کی ہمت افزائی کی جا سکے ۔  اس پلیٹ فارم کے ذریعے حکومت اور صنعت، اِس معاملے پر تبادلۂ خیال کے لیےیکجا ہوں گے کہ کس طرح ہندوستان کو کھلونا بنانے کے شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرکے اور بر آمدات کو فروغ دے کر کھلونوں کی مینو فیکچرنگ کا ایک عالمی مرکز بنایا جا سکتا ہے ۔

30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1000سے زیادہ نمائش کارای۔ کامرس والی ورچوول نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔  اس میں ہندوستان کے روایتی  کھلونوں کے ساتھ ساتھ جدید کھلونوں،پلش ٹوائز ، پزل اور دوسرے کھیل کود کی نمائش کی جائے گی ۔

میلے میں کئی ویبینار اورہندوستان اور بیرونی ملکوں کے ممتاز مقررین کے ساتھ پینل مباحثے بھی ہوں گے ۔ یہ مباحثے کھلونوں کے ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ سے متعلق ہوں گے ۔

بچوں کےلیےیہ بہت سی سرگرمیوں ، جس میں دست کاری کے مظاہرے ، روایتی کھلونے بنانے اور کھلونے بنانے والی فیکٹریوں اور میوزیم کے ورچوول دوروں سمیت بہت سی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago