Categories: قومی

وزیراعظم آج شام سات بجے ’پریکشا پے چرچا‘ کے دوران طلبا، اساتذہ اور والدین کے ساتھ گفتگو کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج شام سات بجے پریکشا پہ چرچا کے دوران طلبا، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے۔کووڈ-اُنیس وبا کے سبب عائد پابندیوں کی وجہ سے پہلی بار یہ بڑا پروگرام ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔

پریکشا پہ چرچا پروگرام کے دوران وزیراعظم امتحان میں کسی ذہنی دباﺅکے بغیر شامل ہونے اور اس کی تیاری کرنے کے سلسلے میں نظریات اور تجاویز پیش کریں گے۔ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ایگزام واریئرس‘ والدین اور اساتذہ کے ساتھ یہ ایک یادگاری تبادلہ خیال ہوگا‘ جس میں بہت سے موضوعات پر مختلف دلچسپ سوالات‘ ایک نئے انداز میں کئے جائیں گے۔

اس سال 17 فروری سے 14مارچ کے درمیان نویں سے بارہویں کلاس کے طلبہ، اساتذہ اور والدین کےلئے مختلف موضوعات پرMyGov پلیٹ فارم پر آن لائن تحریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیاتھا۔

تعلیم کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ پریکشاپہ چرچا پروگرام سے ،طلبہ کو امتحان کی وجہ سے ہونے والے ذہنی دباو سے نمٹنے اور اپنے حوصلے کو بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ایسا پہلی مرتبہ ہے جب 81 ملکوں کے طلبانے تخلیقی‘ تحریری مقابلے میں بھی شرکت کی ہے۔ہم نے ایک ماہرتعلیم سرویش مشرا سے بات کی جنہوں نے کہاکہ پریکشا پہ چرچا، طلبہ کےلیے ایک زبردست موقع ہے کہ وہ اپنی پڑھائی لکھائی کی مہارت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا ہے کہ پریکشا پہ چرچا، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں نوجوانوں کےلئے ذہنی دباو سے آزاد ماحول بنانے کے مقصد سے ایک بڑی پہل،ایگزام واریئر کا حصہ ہے۔نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اس سالانہ پروگرام میں جس کا کافی انتظار رہتا ہے، وزیراعظم، اسکول طلبہ، اساتذہ اور والدین کے ساتھ غوروغوض کریں گے۔

پریکشا پہ چرچا پروگرام کو ٹی وی چینلوں اور اُن کے فیس بک اور یوٹیوب چینلوںEduMinofIndia، نریندرمودی، pmoindia، Pibindia، دوردرشن نیشنل، MyGov India، ڈی ڈی نیوز، راجیہ سبھا ٹی وی اورSwayamPrabha سمیت ڈیجیٹل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ اب تک کی پہلی ورچوئل پریکشا پر چرچا 2021 ایک ولولہ انگیز بات چیت ہونے والی ہے جس میں مختلف موضوعات شامل ہوں گے۔

آج صبح ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ آپ ایک ایگزام واریئرس،والدین یا ٹیچر ہوسکتے ہیں، اس بات چیت میں ہرایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم امتحانات کو ذہنی دباو سے آزاد بنائیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago