سروہی (راجستھان)، 04 جنوری (انڈیا نیریٹو)
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ آج کے ہندوستان کا کردار دنیا میں ایک علمبردار کا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کی رات شانتی ون میں منعقدہ’ آزادی کے امرت مہوتسو سے گولڈن انڈیا کی طرف‘ مہم کے تحتگولڈن انڈیا کے رائز کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کیا۔
وہ راجستھان کے دو روزہ دورے کے تحت منگل کی دیر شام آبو روڈ شہر میں واقع پرجاپیتا برہما کماری سنستھان کے بین الاقوامی ہیڈکوارٹر شانتی ون پہنچیں۔ صدرجمہوریہ مرمو نے کہا کہ جنگ اور اختلافات کے ماحول میں عالمی برادری حل کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ماونٹ آبو سے شروع ہونے والی یہ مہم تمام ہم وطنوں کو بااختیار بنانے اور معاشرے کو بااختیار بنانے میں مضبوطی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت جی-20 کی صدارت کر رہا ہے۔ ہماری ثقافت کی بنیاد پر ہمارا ملک روحانی اور اخلاقی اقدار کی تعمیر میں سرگرم ہے۔ بہنیں ہی پیار، محبت اور قربت کے ساتھ لوگوں کے اندر سے غلط جذبات کو ختم کرنے کے لیے کام کریں گی۔ لوگوں کے ذہنوں میں روحانی احساس جاگ رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہم روحانی طور پر بااختیار ہو جائیں گے۔
برہما کماری سنستھان کی جوائنٹ چیف ایڈمنسٹریٹر راجیوگنی بی کے منی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری بی کے برج موہن، بی کے کرونا، بی کے مرتیونجے اور بی کے سشما نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ قبل ازیں ادارہ کے ذمہ داران نے صدر جمہوریہ ہند کو یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ نے ادارے کے اندور میں واقعشکتی سروور آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا اور سکندرآباد میں ریٹریٹ سنٹر کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ صدرجمہوریہ مرمو نے ادارے کی سابق سربراہ دادی ہردے موہنی کو اویکت لوک پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…