Categories: قومی

ٹیکہ اتسو کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ کا آغاز ہے: وزیراعظم

نئی دہلی،11اپریل(انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیکہ کاری کے تہوار’ٹیکہ اتسو‘ کو کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ کا آغاز قرار دیا ہے اور ذاتی ہائیجین کے ساتھ ساتھ سماجی ہائیجین پر خصوصی توجہ دیئے جانے پر زور دیا ہے۔ یہ اتسو آج مہاتما جیوتی با پھولے کے یوم پیدائش کے موقع پر شروع ہوا ہے اور 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش تک جاری رہےگا۔

اس موقع پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے مہم سے متعلق چار نکات پر زور دیا ہے۔ پہلا،ایچ ون ۔ویکسینیٹ ون، یعنی جو اپنے آپ ویکسی نیشن کے لیے نہیں جاتے مثلاً ناخواندہ اور بزرگ  ان کی مدد کی جائے۔

دوسرا،ایچ ون۔ ٹریٹ ون،اس کا مطلب ہے کہ کورونا کے علاج میں ایسے لوگوں کی مدد جائے جن کے پاس وسائل نہیں ہیں یا جن کے پاس  اس سے متعلق معلومات نہیں ہے۔

تیسرے ،ایچ ون۔ سیو  ون، یعنی مجھے خود تو ماسک پہننا ہی چاہیے اور اپنے آپ کو اور دوسروں کو بچانا چاہیے۔ اس پر زور دیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آخر میں معاشرے اور عوام کو’مائیکرو کٹینمنٹ زون‘تیار کرنے میں قیادت کرنی چاہیے۔ خاندان کے ارکان اور سماج کے لوگوں کو  ایک پازیٹیو پازیٹیو معاملہ بھی  سامنے آنے کی صورت میں’مائیکرو کٹینمنٹ زون‘تیار کرنے چاہئیں۔ یہ ’مائیکرو کٹینمنٹ زون‘  بھارت جیسےگھنی آبادی والے ملک میں کورونا کے خلاف جنگ کا ایک کلیدی حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے جانچ اور بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہر ایک مستحق شخص کو  ٹیکہ لگوانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے اور انتظامیہ دونوں کی یہ بنیادی کوشش ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ویکسین کے زیرو ویسٹیج کی جانب بڑھنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکہ کاری کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہماری صلاحیت میں اضافے کا ایک طریقہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کامیابی کا تعین’مائیکرو کٹینمنٹ زون‘کے بارےمیں ہماری بیداری،ضرورت نہ ہونے پر  گھروں سےباہر نہ نکلنے ، تمام مستحق افراد کی ٹیکہ کاری اور ہم  کووڈ سے متعلق مناسب  رویہ مثلاً ماسک پہننا اور  دیگر پروٹوکول پر کس طرح عمل کرتے ہیں، اس سے ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ٹیکہ اتسو‘ کے ان چار دنوں کے لیےذاتی ، سماجی اور انتظامی سطح پر نشانے تیار کئے جائیں اور انہیں پورا کرنے کی سرگرمی کے ساتھ کوشش کی جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام کی شراکت داری ، بیداری اور ذمہ دارانہ رویئے سے ہم ایک بار پھر کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے اپنی بات اس یاد دہانی کے ساتھ ختم کی کہ دوائی بھی، کڑائی بھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago