Categories: قومی

امریکی نائب وزیر خارجہ نے سیکریٹری خارجہ این ایس اے سے افغانستان کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے بدھ کے روز سیکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے ساتھ افغانستان سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران افغانستان کی پیش رفت اور وہاں دہشت گردی کے خطرے پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے سدباب کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی نائب وزیر خارجہ، جو بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان بھارتی حکام کے ساتھ حالیہ دوطرفہ مذاکرات کے ایجنڈے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ افغانستان کے علاوہ انڈو پیسیفک خطے کے حوالے سے کواڈ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے سیکرٹری خارجہ شرنگلا کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کہا کہ دونوں عہدیداروں نے کورونا وبا، دفاعی تعاون، اقتصادی تعلقات، موسمیاتی تبدیلی اور صاف توانائی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے اپنی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی سلامتی کے مشیر ڈووال سے ملاقات کے بعد وینڈی شرمن نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت سے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس حوالے سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نہ صرف طالبان کی باتوں پر یقین کرے گی بلکہ ان کے اقدامات پر بھی یقین کرے گی۔ کوئی بھی ملک طالبان حکومت کو سیاسی پہچان دینے کی جلدی میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں بھارت امریکہ کا نظریہ یکساں ہے۔ دونوں ممالک ایک جامع حکومت چاہتے ہیں، ایک ایسا ملک جو دہشت گردی سے پاک ہو اور انسانی حقوق کا تحفظ ہو۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وینڈی شرمن اور ہرش وردھن شرنگلا نے بعد میں یو ایس انڈیا بزنس کونسل سمٹ میں بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرمن نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان فعال تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کورونا وبا کے دوران مختلف ممالک کو ہندوستان کی کورونا ویکسین کی فراہمی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وبا کے بعد، ہندوستان اور امریکہ مل کر تجارتی سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے اور دنیا میں معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات آنے والے دنوں میں نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago