Categories: قومی

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے آزادی کے جنگجوؤں سے تحریک لینے کی اپیل کی

نئی دہلی ،05؍نومبر :نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ملک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے تحریک لیں اور ایک ہم آہنگ اور جامع سماج تشکیل دینے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی تفریق سے پاک معاشرے کی تعمیر ہی ہمارے مجاہدین آزادی کو حقیقی خراج عقیدت ہے۔

جناب نائیڈو ، وشاکھا پٹنم میں شری وشووگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری ( پونٹف )شری عمر علیشا کی زندگی اور پارلیمانی مباحث پر ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے آزادی کی جدو جہد کے دوران شری علیشا کو ان کے تعاون کے لئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں ایک انسان دوست کے طور پر بیان کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ادبی اور سماجی شعبوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے شری عمر  علیشا کی کوششوں کا ذکر کیا۔

شری عمر  علیشا کے روحانی نقطۂ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے مشورہ دیا کہ مذہبی اور روحانی رہنماؤں کو عام لوگوں تک ‘‘ خدمت’’ کا پیغام پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا چاہئے کہ روحانیت اور خدمت علیحدہ نہیں ہیں اور وہ بنیادی طور پر سماجی بہبود چاہتے ہیں۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ تیز رفتار قومی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے فرد، خاندان اور قوم کی معاشی خوشحالی کے لئے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آندھر پردیش کے  ریاستی وزیر سیاحت جناب متّم سیٹّی سری نواسن راؤ، سری وشو وگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری شری عمر  علیشا، مصنفین، ماہر لسانیات اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago