Categories: قومی
ماحولیات سے متعلق تحریکوں میں نوجوانوں کو پیش پیش رہنا چاہئے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  17/اکتوبر2021 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک چلائے جانے کی اپیل کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ماحولیات کے تحفظ سے متعلق متعدد سرگرمیوں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نائیڈو نے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ صف اوّل میں رہ کر ماحولیات سے متعلق تحریکوں کی سرگرم قیادت کریں اور دوسروں کو پائیدار طور طریقوں کو اختیار کرنے کے لئے راغب کریں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لوگوں کے درمیان یہ نکتہ اجاگر کرنا چاہئے کہ اگر ہم قدرت کا خیال رکھیں گے تو قدرت اس کے بدلے میں عالم انسانیت کا خیال رکھے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نائیڈو ’نرسری راجیانکی رراجو‘ نام کی کتاب کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ یہ کتاب آنجہانی جناب پَلا وینکنا کی زندگی کی کہانی پر مشتمل ہے۔ وہ یہ شخص ہیں جن کے سر پر آندھراپردیش کے گاؤں کاڈیم کو پلانٹ نرسیوں کے ایک مقبول مرکز میں تبدیل کردینے کا سہرا باندھا جاتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ نے ’’گرین بھارت‘‘ کے لئے جناب وینکنا کی انتھک کوششوں کے لئے ان کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر سے 3000 سے زیادہ پودوں کی انواع جمع کرنے والے جناب وینکنا کا یہ یقین تھا کہ اگر ہر گھر سرسبز و شاداب ہوجائے تو اس کے نتیجے میں پورا ملک سرسبز و شاداب ہوجائے گا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ جناب پَلا وینکنا کی زندگی کی کہانی آنے والی نسلوں کے لئے باعث تحریک ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تیزتر شہر کاری اور جنگلوں کی کٹائی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں انتہائی نوعیت کے موسمی حالات بہ کثرت پیش آرہے ہیں، جن میں دنیا کے مختلف حصوں میں سیلاب کے ریلے اور تودے کھسکنے کے واقعات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور یہ معاملہ اب ایسا نہیں رہ گیا ہے جیسا پہلے ہوا کرتا تھا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس طرح کے موسمی واقعات کو کم کرنے کے لئے جناب نائیڈو نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے یہ لازمی ہے کہ ہم قدرت کے ساتھ خوش اسلوبی سے جئیں۔ ہم اپنی ترقیاتی ضرورتوں کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ متوازن کریں اور ہر آدمی پائیدار زندگی کی اہمیت کو سمجھے، اسے یقینی بنائیں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ بامعنی ترقی تبھی ممکن ہے جب اس کے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کو پیش نظر رکھا جائے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر انھوں نے ’ہریتھاہرم‘ کے تحت شجرکاری کو ایک مہم کے طور پر لینے کے لئے تلنگانہ حکومت کی ستائش کی۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ سبھی ریاستی حکومتوں کو، اسکولی سطح سے بچوں میں ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے پہل کرنی چاہئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تلنگانہ کے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی، سابق رکن پارلیمنٹ جناب اُنڈاولّی ارون کمار، معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر بی وی پٹا بھیرام، ایمیسکو بکس کے سی ای او جناب وجے کمار، صحافی جناب کے رام چندر مورتی، رائیتھو نیستھام کے بانی جناب یڈلاپلی وینکٹیسور راؤ، کتاب کے مصنف جناب ولیشور، پلا وینکنا کے اہل خانہ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago