ورلڈ بینک نے بگڑتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے تخمینہ کم کیا
ورلڈ بینک نے بگڑتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے قبل ورلڈبینک نے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 7.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔
ورلڈبینک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی معیشت مالی سال 2022-23 میں 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، جو جون 2022 کے تخمینہ سے ایک فیصد کم ہے۔
اس سے قبل عالمی بینک نے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 7.5 فیصد رہنے کاتخمینہ لگایا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ سے پہلے جاری کردہ ایک رپورٹ میں، بینک نے کہا کہ باقی دنیا کے مقابلے ہندوستان میں ریکوری نسبتاً مضبوط ہے۔
غور طلب ہے کہ اس سے قبل ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی مالی سال 2022-23 کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح کی پیشن گوئی کو کم کر کے 7.0 فیصد کر دیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…