Categories: قومی

مالدیپ میں بھارت مخالف مظاہرے نہیں ہوں گے، اس کے لیے قانون بنایا جائے گا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مالدیپ میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنا اب قانون کے مطابق جرم ہوگا۔ اس کے لیے مالدیپ کی حکومت ایک نیا قانون بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ قانون 3 فروری کو مالدیپ کی پارلیمنٹ 'مجلس' کے مجوزہ اجلاس میں منظور ہو جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مالدیپ اور بھارت کے تعلقات بہت گہرے رہے ہیں۔ دو سال قبل وہاں بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ دراصل مالدیپ کے اپوزیشن لیڈر سابق صدر عبداللہ یامین ان مظاہروں کو ہوا دے رہے تھے۔ یامین کو چین کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ طویل عرصے سے گرفتار یامین کی حالیہ رہائی کے بعد بھارت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان حالات سے نمٹنے کے لئے مالدیپ کی مرکزی حکمراں مالدیپ ڈیولپمنٹ پارٹی  ایسے مظاہروں کو جرم قرار دینے کے لئے ایک قانون بنانے جا رہی ہے، جس سے مالدیپ کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا خطرہ نہ ہو۔ ایم ڈی پی نے اس بل کا مسودہ اپنے اراکین میں تقسیم کر دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ بات زیر بحث ہے کہ صدر ابراہیم محمد صالح کی حکومت بھارت کے ساتھ مضبوط اور قریبی تعلقات کے پیش نظر یہ قانون بنانے پر غور کر رہی ہے۔ بل کے مسودے میں بھارت سمیت کسی بھی دوست ملک کے خلاف مالدیپ کے مظاہرے کو جرم تصور کرنے کی شق رکھی گئی ہے۔ مظاہرین پر 20 ہزار مالدیپ روفیا جرمانہ، چھ ماہ قید یا ایک سال گھر میں نظربند رکھنے کی تجویز ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago