Categories: قومی

آج میڈ ان انڈیا ویکسین اپنے لیے ہے ، دنیا کے لیے بھی: وزیر اعظم مودی

آج میڈ ان انڈیا ویکسین اپنے لیے ہے ، دنیا کے لیے بھی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی ، 07 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ آج ملک کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ ہمارے پاس میڈ ان انڈیا ویکسین اپنے لیے بھی اور دنیا کی مدد کے لیے بھی ہے۔ وزیر اعظم ’جن اوشدھی دن‘تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت نے صحت کے حوالے سے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کا خاص خیال رکھا ہے۔ آج ، سرکاری اسپتالوں میں مفت کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ نجی اسپتالوں میں دنیا کا سب سے سستا یعنی صرف 250 روپے کا ٹیکہ دیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس اسکیم سے پہاڑی علاقوں ، شمال مشرق اور قبائلی علاقوں میں بسنے والے دیہی باشندوں کو سستی دوائیں دینے میں مدد مل رہی ہے۔ آج 7500 ویں سنٹر کا افتتاح شیلانگ میں کیا گیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ شمال مشرق میں صحت عامہ کے مراکز میں کتنا اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ، ملک کی حکومت کی سوچ میں ، صحت کو صرف بیماری اور علاج کا معاملہ سمجھا جاتا تھا۔ لیکن صحت کا موضوع صرف بیماری اور علاج تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ اس سے ملک کے تمام معاشی اور معاشرتی تانے بانے متاثر ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جن اوشدھی یوجنا خدمت اور ملازمت دونوں کا ذریعہ بن رہا ہے۔ اس اسکیم کو ملک کے کونے کونے میں چلانے والوں اور اس سے مستفید ہونے والوں سے میری گفتگو سے ، یہ بات واضح ہے کہ یہ اسکیم غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کا ایک بہت بڑا ساتھی بنتا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ، وزیر اعظم نے بھارتیہ جن اوشدھی پروجیکٹ کے مستفید افراد سے بات چیت کی اور اسٹیک ہولڈرز کو ان کے اچھے کاموں پر سراہا۔

کوویشیلڈ ویکسین برازیلی اسٹرین میں بھی کارگر

کورونا کے برازیلین اسٹرین میں بھی آسٹر زینیکا کی کوویشیلڈ ویکسین بھی پوری طرح موثر ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نئیاسٹرینکےلیے ویکسین میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے قبل کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جنوبی افریقہ کی مختلف اسٹرین میں یہ ویکسین قدرے کم موثر ہے۔

برطانیہ کے ویکسین کے وزیر ندیم زاہاوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کو غریب ممالک کو ویکسین کی 10 ملین خوراک کی فراہمی میں کوئی فرق نہیں پڑ ے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آکسفورڈ اور آسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ویکسین برطانیہ کی ضرور ہے ،لیکن ہم یہ بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ غریب ممالک کو فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

یوروپی یونین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے درخواست کرے گی کہ امریکہ میں تیار کی جانے والی ایسٹرا زینیکا ویکسین کو اپنے 27 ممالک میں برآمد کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے۔ یوروپی یونین کے کچھ ممالک نے ویکسین کی کمی کی فراہمی پر اعتراض کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago