پی ایم مودی 30اکتوبر کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
نئی دہلی، 27؍ اکتوبر
میک ان انڈیا’ اور گھریلو ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کو ایک بڑے فروغ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 اکتوبر 2022 کو گجرات کے وڈودرا میں ہندوستانی فضائیہ کے لیے ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
رکشا منتری شری راج ناتھ سنگھ، شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل ان لوگوں میں شامل ہیں جو اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی نے 08 ستمبر 2021 کو میسرز ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس ایس اے، اسپین سے 56 C-295MW ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔ 24 ستمبر 2021 کو وزارت دفاع نے میسرز ایئر بس ڈیفنس اینڈ سپیس ایس۔
اےکے ساتھ متعلقہ آلات کے ساتھ طیارے کے حصول کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔27 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے کہا، معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، 16 طیارے فلائی وے حالت میں فراہم کیے جائیں گے اور 40 طیارے ہندوستان میں ہندوستانی ہوائی جہاز کے ٹھیکیدار،ٹاٹا کنسورشیم کے ذریعہ تیار کیے جائیں گے۔
دفاعی محکمہ کے ایک بیان کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے بھارت میں فوجی طیارہ تیار کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 21,935 کروڑ روپے ہے۔
طیارے کو شہری مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پہلے 16 فلائی اوے ہوائی جہاز ستمبر 2023 اور اگست 2025 کے درمیان موصول ہونے والے ہیں۔ پہلا میڈ ان انڈیا ہوائی جہاز ستمبر 2026 سے متوقع ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…