بھوپال گیس سانحہ کی 36ویں برسی،مہلوکین کو پیش کیا خراج عقیدت

بھوپال ، 3 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں 2-3 دسمبر 1984 کی سیاہ رات آج بھی سب کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ آج سے 36 سال پہلے پیش آئے دردناک حادثے کو بھوپال گیس کانڈ، بھوپال گیس سانحہ کا نام دیا گیا ہے۔

بھوپال واقع یونین کاربائڈ نامی کمپنی کے کارخانے سےایک زہریلی گیس کا اخراج ہوا، جس سے ہزاروں لوگوں کی جان چلی گئی اور کئی لوگ مختلف طرح کی جسمانی معذوری سے لے کر اندھے پن کا شکار ہوگئے، جو آج بھی سانحہ کی مار جھیل رہے ہیں۔

گیس سانحہ کی برسی پرسی ایم شیوراج سمیت بی جے پی لیڈروں نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سی ایم شیوراج نے سانحہ کے خوفناک منظر کو یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹ کرکے کہا ’بھوپال گیس سانحہ سے پیدا درد آج بھی ہم سب کو یاد ہے۔ ایشور ایسی ٹریجڈی سے ملک اور دنیا کے ہر کونے کو ہمیشہ محفوظ رکھے۔ انمول زندگی کی حفاظت اور سنہرےمستقبل کی تعمیر کے لیے سماج اور حکومت مل کر کام کریں تو ایسے مصائب سے دنیا ہمیشہ محفوظ رہےگی۔‘

ایک دیگر ٹوئیٹ کرکے انہوں نے کہا ’بھوپال گیس ٹریجڈی کی ان خوفناک مناظر کو یاد رکھیں، اس سے سبق لیں اور اپنے انسانی مذہب پر عمل کرنے کا عہد کریں، آئیے، آج عہد کریں اور انسانیت کی خدمت اور حفاظت کے لیے عوامی بہبود کی ایک اکھنڈ جیوتی روشن کریں۔ اس پنیہ جیوت کو ہمیشہ برقرار رکھیں۔

بی جے پی ریاستی صدر وی ڈی شرما نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’انتہائی افسوسناک اور دردناک بھوپال گیس سانحہ میں متاثر ہوئے لوگوں کے تئیں ہمدردی اور آنجہانی کو مخلصانہ خراج تحسین۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…