Categories: قومی

ترنگا ہندوستان کے اتحاد اورشعور کی نمائندگی کر رہا ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم نے سورت ترنگا یاترا سے خطاب کیا

ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کیے گئے ترنگا دوروں کو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ترنگا ایک بار پھر ہندوستان کے اتحاد اور شعور کی نمائندگی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مذکورہ باتیں بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سورت میں ترنگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں ہونے والی ترنگا یاترا ہر گھر ترنگا ابھیان کی طاقت اور لگن کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 سے 15 اگست تک ہندوستان کے ہر گھر میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ سماج کے ہر طبقے، ہر ذات اور مسلک کے لوگ غیر ارادی طور پر ایک شناخت کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کے ایک باضمیر شہری کی پہچان ہے۔"

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا قومی پرچم ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، ملکی کھادی اور ہماری خود انحصاری کی علامت رہا ہے۔ سورت نے ہمیشہ اس میدان میں خود انحصار ہندوستان کی بنیاد تیار کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گجرات نے باپو کی شکل میں آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور لوہ پرش سردار پٹیل جیسے ہیرو دیئے جنہوں نے آزادی کے بعد ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی بنیاد رکھی۔ باردولی تحریک اور ڈانڈی یاترا سے نکلنے والے پیغام نے پورے ملک کو متحد کر دیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سورت نے ترنگے کی حقیقی یکجہتی کی طاقت دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی سورت نے اپنی تجارت اور اپنی صنعتوں کی وجہ سے دنیا میں اپنی شناخت چھوڑی ہے، لیکن آج ترنگا یاترا پوری دنیا کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔

وزیر اعظم نے ریمارک کیا کہ ہندوستان کا ترنگا صرف تین رنگ نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ماضی کی شان، حال کے تئیں ہماری وابستگی اور مستقبل کے ہمارے خوابوں کا بھی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ترنگا ہندوستان کے اتحاد، ہندوستان کی سالمیت اور ہندوستان کے تنوع کی علامت بھی ہے۔ ہمارے جنگجوؤں نے ترنگے میں ملک کا مستقبل دیکھا، ملک کا خواب دیکھا اور اسے کبھی جھکنے نہیں دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہم آزادی کے 75 سال بعد ایک نئے ہندوستان کا سفر شروع کر رہے ہیں تو ترنگا ایک بار پھر ہندوستان کے اتحاد اور شعور کی نمائندگی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ہر گھر ترنگا ابھیان بہت سے غریب لوگوں، بنکروں اور ہینڈلوم ورکرز کو اضافی آمدنی فراہم کر رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago