Categories: قومی

وادی کشمیر کی جیلوں میں بند 26 دہشت گردوں کو ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے آگرہ منتقل کیا گیا

شاہ کے تین روزہ دورے پر سیکورٹی کے پیش نظر اسنائپرز، ڈرونز اور شارپ شوٹر تعینات کیے گئے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے تین روزہ دورے پر سیکورٹی کے پیش نظر، وادی کی جیلوں میں بند 26 دہشت گردوں کو ایئر فورس کے ٹینکر طیارے کے ذریعے اتر پردیش کی آگرہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ یہ سب مبینہ طور پر وادی کی جیلوں کے اندر سے دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث تھے۔ امت شاہ کے جموں و کشمیر پہنچنے سے قبل اسنائپرز، ڈرونز اور شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج، بی ایس ایف اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے آرمی کی وائٹ نائٹ کور کے نگروٹا ہیڈ کوارٹرز میں سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پیر پنجال پہاڑوں میں جنگجوؤں کے خلاف جاری فوجی آپریشن 12 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ تاہم پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی گئی۔ دریں اثناء، سورن کوٹ میں دو آرمی پورٹرز کو حراست میں لیا گیا اور یہاں دو آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر کے دورے سے پہلے، زیر زمین کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کی جیلوں میں بند 26 او جی ڈبلیو کو پہلے آئی اے ایف کے ٹینکر طیارے آئی ایل 78 کے ذریعے دہلی لایا گیا اور پھر آج صبح آگرہ جیل منتقل کیا گیا۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیے گئے ان او جی ڈبلیو پر دہشت گرد تنظیموں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ یہ سب مبینہ طور پر وادی کی جیلوں کے اندر سے دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث تھے۔ جموں و کشمیر کی پرنسپل سیکرٹری شاہین کبرا کے حکم پر، فضائیہ نے ان دہشت گردوں کو آگرہ جیل منتقل کرنے کے لیے ٹینکر طیارے فراہم کیے۔ حکم میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے سیکشن 10 (بی) کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت نے زیر حراست قیدیوں کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کارکنوں کو سینٹرل جیل، سرینگر ڈسٹرکٹ جیل، بارہمولہ، ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ، سنٹرل جیل جموں، کوٹ بھلوال، راجوری اور پونچھ کی ضلعی جیلوں سے نکالا گیا ہے۔ یہ قیدی مبینہ طور پر وادی کی کئی جیلوں کے اندر سے دہشت گردی کی سازشیں کر رہے تھے۔ یہ او جی ڈبلیو دہشت گردوں کو فون کالز اور ملاقات کے ذریعے لاجسٹک اور دیگر مدد فراہم کرتے رہے۔ انہیں وادی سے باہر منتقل کرنا دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کی کوشش ہے۔

دریں اثنا، این آئی اے نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں 10 مقامات پر چھاپے مارے اور دہشت گردوں کو امداد فراہم کرنے پر آٹھ افراد کو گرفتار کیا۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے سرینگر، کولگام، شوپیاں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں تلاشی لی گئی۔ این آئی اے نے اس معاملے میں اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل 2019 میں، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، دہشت گردوں اور OGWsکو وادی کی جیلوں سے اتر پردیش کی کئی جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی وزیر امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ سرینگر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وہ متحدہ عرب امارات میں سری نگر اور شارجہ کے درمیان پہلی بین الاقوامی پرواز کا افتتاح بھی کریں گے۔ آج صبح ان کی آمد سے قبل فوج، بی ایس ایف اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے فوج کی وائٹ نائٹ کور کے نگروٹا ہیڈ کوارٹر میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago