Categories: قومی

کروز ڈرگ پارٹی کیس میں این سی بی کے دو اہلکار معطل، جانئے کیوں بنایا گیا شارخ خان کو نشانہ؟

ممبئی، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دو افسران وشو وجے سنگھ اور آشیش رنجن پرساد کو کارڈیلیا کروز ڈرگ پارٹی کیس میں معطل کر دیا گیا ہے۔

سینئر این سی بی ایس آئی ٹی افسر گیانیشور سنگھ کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے بعد این سی بی کے سینئر افسران نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینئر آئی اے ایس افسر امیت گاوتے کو ممبئی این سی بی زونل ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کو ہٹائے جانے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔

معلومات کے مطابق 2 اکتوبر کو این سی بی کی ممبئی ٹیم نے ڈرگ پارٹی کے نام پر دی کارڈیلیا کروز شپ پر چھاپہ مار کر 20 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بھی شامل تھے۔ یہ کارروائی اس وقت کی ممبئی این سی بی ٹیم سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں کی گئی تھی اور آشیش رنجن پرساد اور وی وی سنگھ بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ تھے۔

نیشنلسٹ کانگریس کے ترجمان وزیر نواب ملک نے این سی بی کی کارروائی پر سوال اٹھایا۔ اس کے بعد اس کیس کے گواہ پربھاکر سیل نے آرین خان پر مقدمہ درج کرنے سے قبل شاہ رخ خان سے بھتہ طلب کرنے اور مطالبہ پورا نہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا الزام لگایا تھا۔ نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس میں این سی بی پر کئی معاملات میں غلط طریقے سے مقدمات درج کرنے کا الزام لگایا۔

اسی وجہ سے این سی بی کے سینئر افسران نے ان کیسوں کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی اور جانچ سینئر افسر دنیشور سنگھ کو سونپی گئی تھی۔ دنیشور سنگھ کی قیادت میں معاملے کی جانچ ابھی تک جاری ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر اب تک دونوں افسران کو معطل کیا جا چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago