Categories: قومی

پلوامہ میں دستی بم حملہ ، دو شہری زخمی ،پورے علاقے کو لیا گیا گھیرے میں

پلوامہ میں دستی بم حملہ ، دو شہری زخمی ،پورے علاقے کو لیا گیا گھیرے میں

سرینگر، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کاکاپورہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم دستی بم نشانے سے ہٹ کر سڑک پر جا پھٹا۔

جس کی وجہ سے فورسز اور پولیس کے جوانوں کی جانیں تو بچ گئی تاہم ایک پولیس آفیسر کے مطابق اس واقعے میں دو عام شہریوں کو سپلنٹر زخم آئے اور فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ حملے کے فورا ًبعد ہی حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔اور اس جگہ سے گزرنے والے ہرشخص کی پوچھ تاچھ کے بعد اسے آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات قریب آرہے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردوں نے بھی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔پولیس اور سیکوٹی فورسیز کی نظر چاروں طرف ہے۔ جموں و کشمیر میں اس طرح کا واقعہ کوئی نئی خبر نہیں ہے تاہم ڈی ڈی سی انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے پڑوسی ملک پر ایجنسیوں کی نظر ہے ۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام اس طرح کی حیوانیت کو  کب تک بھگانے میں کامیاب ہوتی ہیں؟ حالیہ تناظر میں دیکھیں تو اس طرح کے معاملات میں کمی آئی ہے امید ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنی خاص زندگی پردھیان دیتے ہوئے ریاست کے حق میں فیصلہ لینے میں کامیاب ہوں گے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago