Categories: قومی

جموں وکشمیر میں 3 گھنٹے کے اندر دو دہشت گردانہ واردات

جموں وکشمیر میں جمعہ کے روز ایک پولیس اہلکار اور بہار کے مزدور مبینہ دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بن گئے۔ دونوں الگ الگ واردات جنوبی کشمیر کے کلگام(Kulgam) میں پیش آیا۔ ایک دن میں ہوئے ان دو قتل کے بعد مرکز کے زیر انتظام ریاست میں سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ(Omar Abdullah) نے ٹوئٹ کے ذریعہ مذمت کی ہے۔ پولیس نے علاقے میں تلاشی مہم چلائی ہے۔

دہشت گردوں نے کانسٹبل بنٹو شرما کی ضلع کے وانپوہ گاوں میں گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ حادثہ شام تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بنٹو شرما کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس کے بعد 8 بجے دہشت گردوں نے مزدور شنکر کمار چودھری کا نیہما علاقے میں قتل کردیا تھا۔ شنکر کمار چودھری بہار کے کٹیہار ضلع میں پریت وہار گاوں کے رہنے والے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنٹو شرما پر حملہ وانپوہ علاقے میں شیمفورڈ اسکول کے پاس کیا گیا۔ حادثہ کے وقت وہ ڈیوٹی پر نہیں تھے۔ پولیس نے جانکاری دی ہے کہ دونوں حملوں میں الگ الگ معاملے درج کرلیے گئے ہیں اور قاتلوں کی تلاشی جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور ان کے ہینڈلرس دہشت گرد تنظیموں کے اعلیٰ کمانڈر کے مارے جانے اور علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد بھی پُرامن ماحول سے ناراض ہیں۔

حال ہی میں دہشت گردوں نے سری نگر میں 25 سالہ سب انسپکٹر ارشد احمد میر کا قتل کیا تھا۔ میڈیا میں جاری رپورٹس کے مطابق، 12 ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس افسر پر بے حد نزدیک سے کم از کم دو بار گولی چلائی۔ یہ حادثہ خانیار علاقے کے بازار میں پیش آیا تھا۔ کانسٹبل بنٹو شرما کے قتل پر عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘میں جنوبی کشمیر کے کلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔ اس شام ڈیوٹی کے دوران مارے گئے ریلوے پروٹیکشن فورس میں کانسٹبل بنٹو شرما کی فیملی اور ساتھی اہلکاروں کے ساتھ میری اظہار ہمدردی ہے۔ ان کی آتما (روح) کو شانتی ملے‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago