قومی

اروناچل پردیش کی دوسرنگیں ہندوستانی سیکورٹی افواج کے لیےاہم ثابت ہوں گی

چین کے سرحدی علاقوں میں ہندوستانی فوج کی نقل و حرکت آسان

اروناچل پردیش کے تمام سرحدی گاؤں کو سڑکوں سے جوڑنے کا منصوبہ

 سرحدی علاقوں میں سڑکیں تعمیر کرنے والے ادارے، بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) نے چین کے سرحدی علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور سرنگوں کا جال بچھا کر ہندوستانی فوج کے لئے آگے کی پوسٹوں تک جانا آسان بنا دیا ہے۔

اگلے مرحلے میں اب اروناچل پردیش کے تمام سرحدی گاؤں کو سڑکوں سے جوڑا جائے گا۔ فی الحال، بی آر او اروناچل پردیش کے توانگ اور مغربی کامینگ اضلاع میں دو اہم سرنگیں بنا رہا ہے، جو بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی کے مسائل کے پیش نظر ہندوستانی سیکورٹی افواج کے لئے اہم ثابت ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے نزدیک بنیادی ڈھانچے کے معاملے میں بھارت اب بھی چین سے بہت پیچھے ہے تاہم اس فرق کو کم کرنے کے لئے بھارت نے بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

 بی آر او نے گزشتہ ایک سال میں 1,200 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور 2,850 کلومیٹر سرفیسنگ کا کام مکمل کیا ہے۔ اس 1200 کلومیٹر میں سے صرف 162 کلومیٹر راجستھان میں ہے۔

باقی جموں و کشمیر سے اروناچل تک شمالی سرحد کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ پروجیکٹ ورتک کے تحت شمالی سرحد کے ساتھ آگے کی پوسٹوں کو جوڑنے کے لئے کئے گئے کام میں یانگسی کے اسٹریٹجک علاقے کی طرف جانے والی سڑک کو ایک مقررہ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔

بی آر او نے 61 سڑکیں بنائی ہیں جن کی کل لمبائی 3,323 کلومیٹر ہے، جس میں اروناچل میں اہم سرحدی مقامات بھی شامل ہیں۔ اسی طرح بی آر او نے گزشتہ ایک سال میں 74 مستقل پلوں اور 33 بیلی پلوں کی تعمیر مکمل کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago