Categories: قومی
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ و وزرائے خزانہ کے ساتھ میٹنگ
 <span style="color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box; font-size: 14pt;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  <span style="color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box; font-size: 14pt;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">6/ دسمبر <span style="color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box; font-size: 14pt;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">2021 ۔ ملک میں کووڈ کے بعد سرمایہ کاری کی صورت حال کو بہتر بنانے کے تناظر میں خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 15 نومبر 2021 کو ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ مشاورت کی تھی۔ یہ بات خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت سرکار نے سرمایہ جاتی اخراجات میں اضافہ کرنے اور بنیادی ڈھانچہ و سرمایہ کاری پر مبنی نمو کو تحریک دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، جس کا نتیجہ روزگار کے مواقع، بازار اور مٹیریل تک رسائی، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کی صورت میں برآمد ہوگا۔ تبادلہ خیال کے دوران اس بات پر بھی گفت و شنید ہوئی کہ ریاستوں میں ایسے اسیٹ بیس ہیں جنھیں مونیٹائز کیا جاسکتا ہے۔ جس سے نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سماجی شعبے کی دیگر ترجیحات کے لئے سرمایہ کی دستیابی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی کچھ امور اٹھائے، جن میں ماحولیات / فاریسٹ کلیئرنسیز سے متعلق معیاری آپریٹنگ پروسیجر اور ریاستوں کے اختیارات میں اضافہ، یکساں ساحلی زون انضباطی فریم ورک، پی پی پی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے تنازعات کے تصفیے کے میکانزم کو مضبوط کرنا، ریاستوں میں بینکنگ سہولیات کی رسائی اور کریڈٹ – ڈیپوزٹ تناسب کے درمیان موجود خلا کو دور کرنے کے لئے بینکنگ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، بھارت کے شمال مشرقی خطے میں ریاستوں سے متعلق مخصوص تجارتی پالیسی کی ضرورت اور ملک بھر میں زراعت سے متعلق مخصوص بنیادی ڈھانچے کا فروغ شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ’بغیر کسی روک ٹوک کے کریڈٹ فلو اور معاشی ترقی کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنا‘ کے موضوع پر ایک دوروزہ کانفرنس کا انعقاد 17 اور 18 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا، جس میں متعدد صنعتوں، بینکوں اور مالیاتی اداروں نے شرکت کی تھی۔ کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں میں کریڈٹ کے فلو اور معیشت کے پروڈکٹیو شعبوں  میں لینڈنگ کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago