Categories: قومی
امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کوآپریٹیو کے 100ویں بین اقوامی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 4 جولائی کو کوآپریٹیو کے 100ویں بین اقوامی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وگیان بھون واقع نئی دہلی میں تقریبات کا اہتمام وزارتِ تعاون، حکومتِ ہند اور نیشنل کوآپریٹویونین آف انڈیا (این سی یو آئی) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ این سی یو آئی ہندوستان میں کوآپریٹو تحریک کی چوٹی کی تنظیم ہے جس کی توجہ کوآپریٹو تعلیم اور تربیت پر مرکوز ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">امداد باہمی کے تحت آتم نِر بھر بھارت اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کوآپریٹیو کے 100ویں بین اقوامی دن کا موضوع ہے۔ ایک بہتر دنیا کی تشکیل میں اتم نربھر بھارت کی اہمیت کے پیش نظر تعاون کی وزارت اور این سییو آئی کے زیر اہتمام  یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے جس کا موضوع ہے "امداد باہمی کے تحت آتم نِر بھر بھارت اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر"۔ آتم نِر بھر بھارت کا بنیادی تصور اور وژن ہندوستانی معیشت کی از خود پائیدار ترقی پر مبنی ہے اور ہندوستان کا تعاون پر مبنی ماڈل آتم نر بھر بھارت کی تعمیر پر حکومت ہند کے زور کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہندوستان میں تعاون پر مبنی تحریک دنیا کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ سر دست ہندوستان میں 8.5 لاکھ سے زیادہ کے نیٹ ورک کے ساتھ کوآپریٹیو ادارے  90 فیصد دیہات کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ ادارے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں جامع ترقی کے رُخ پر سماجی و اقتصادی ترقی سامنے لانے والے اہم ادارے ہیں۔ اَمُل، اِفکو،کے آر آئیبی ایچ سی او، نافیڈ وغیرہ  ہندوستان میں امداد باہمی کی تحریک کی کامیابی کی مشہور شناخت ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کوآپریٹو سیکٹر کو خاطر خواہ حوصلہ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے جولائی 2021 میں تعاون کی وزارت تشکیل دی تھی۔مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کو نئی تشکیل شدہ وزارت  کی ذمہ داری سونپی گئی۔تشکیل کے بعد یہ وزارت ایک نئی کوآپریٹو پالیسی اور اسکیموں کے مسودے مرتب کر رہی ہے اور جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مسلسل ترقی پذیر ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کوآپریٹو سیکٹر میں زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی اور ملک کے کسانوں کو بااختیار بنانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ اسی سبب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ’ساہاکار سے سمردھی‘ کے منتر کے ساتھ کوآپریٹو سیکٹر کو بااختیار بنا رہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">حال ہی میں مرکزی کابینہ نے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پیکس) کی کمپیوٹر کاری کو منظوری دے کر کوآپریٹو سیکٹر کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد پیکس کی کارکردگی کو بڑھانا، ان کے کاموں میں شفافیت اور احتساب لانا اور پیکس کو اپنے کاروبار کو متنوع بنانے اور متعدد سرگرمیاں/ خدمات انجام دینے کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ 5 سال کی مدت میں تقریباً 63,000 فنکشنل پیکس کی کو کمپیوٹر کاری کی تجویز پیش کرتا ہے جس کا کل بجٹ 2,516 کروڑ روپے ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کوآپریٹو ادارے 2 جولائی کو دنیا بھر میں کوآپریٹیو کا 100 واں بین اقوامی دن  منائیں گے۔ یہ موقع اقوام متحدہ کی جانب سے 2012 میں امداد باہمی کے بین اقوامی سال کے دس سال پورے ہونے کا موقع ہے اور کوآپریٹو اصولوں اور اقدار سے تحریک پا کر انسان رُخی کاروباری ماڈل پر عمل کرتے ہوئے عالمی کوآپریٹیو اداروں کی منفرد شراکت کا مظہر ہے۔ کوآپریٹو اداروں کے عالمی دن کا مقصد امداد باہمی کے تعلق سے بیداری  بڑھانا اور بین اقوامی یکجہتی، اقتصادی موثریت، مساوات اور عالمی امن کے تحریکی  نظریات کو فروغ دینا ہے۔ ملازمت یافتہ آبادی کے 10 فیصد کو کوآپریٹیو ادارے ملازمتیں فراہم کرتے ہیں اور 300 سب سے بڑے کوآپریٹیو اداروں یا باہمی اشتراک والے گروپوں سے 2,146 بلین امریکی ڈالر کا کاروبار ہوتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تقریبا میں ڈیری اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، تعاون کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، اور صدر، آئی سی اے- اے پی ڈاکٹر چندر پال سنگھ بھی شرکت کریں گے۔ میٹنگ کی صدارت این سییو آئی کے صدر دلیپ سنگھانی کریں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago