Categories: قومی
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں خصوصی شاہراہوں اور روڈ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،06 ستمبر ،2021   /  سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج این ایچ آئی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے کے پاٹھک کے ساتھ جموں و کشمیر کے شاہراہوں اور سڑک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور  ان سے زیر التوا پروجیکٹوں کو جنگی پیمانے پر مکمل کرنے کے لیے کہا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب پاٹھک نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ سبھی جاری پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندراندر پورا کر لیا جائے گا اگرچہ کچھ کاموں میں کووڈ کی وجہ سے رکاوٹ آ گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں کو پورا کرنے کے لیے  ان کی آخری مدت میں توسیع کی جائے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے لیے 108621 کروڑ  روپے کا بجٹ مختص کیا تھا جو جموں و کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ ہے ، جو ایک تاریخی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معیشت کی تاریخ نو ، روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے مرکز کے زیر انتظام نئے علاقے کے لیے ہمہ جہت ترقی کی شروعات ہوگی۔ اس نے خاص طور پر کہا کہ 5 اگست ، 2019 کے بعد چاہے وہ غیر مکمل پروجیکٹ ہوں ، مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی اسکیموں پر عمل درآمد ہو، بنیادی ڈھانچے کا فروغ ہو یا سلامتی کی صورتحال ہو، جموں و کشمیر میں ہر میدان میں تبدیلی پوری طرح نمایاں ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">این ایچ آئی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پاٹھک نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا کہ شاہراہوں کے 17 پروجیکٹوں میں سے جن کے لیے 15385 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کو منظوری دی گئی ہے  زیادہ تر کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 17 منظور شدہ پروجیکٹوں میں سے 12 پروجیکٹ جموں خطے میں ہیں جبکہ پانچ کشمیر خطے میں ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے 12 پروجیکٹوں میں سے 6 بڑے پروجیکٹ اودھم پور – کٹھوا – ڈوڈا کے ان کے اپنے لوک سبھا حلقے میں ہیں۔ ان میں چینانی – سدھ مہادیو روڈ، گوہا – کھیلانی پیکیج نمبر 1 اور نمبر 2، گوہا – کھیلانی پیکیج نمبر 3 جو کھیلانی سرنگ اور کھیلانی – کھنابل پیکیج -2 ہے شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے کہا کہ 6 امکانی پروجیکٹوں میں سے  جو مستقبل قریب میں تفویض کیے جائیں گے 5  پروجیکٹ جموں خطے میں ہیں اور سدھ مہادیو – دارنگا سرنگ پیکیج نمبر 1 اور نمبر 2 ان کے پارلیمانی حلقے میں آتے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس سے پہلے اس سال مارچ میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتین گڈکری سے مجوزہ چھترگالا سرنگ کو مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کر سکنے کے لیے رقوم کی تخصیص کے مقصد سے ملاقات کی تھی ۔ یہ سرنگ ضلع کٹھوا کو جموں و کشمیر میں ڈوڈا ضلعے سے ملائے گی۔ جس کے راستے میں نئی شاہراہ آتی ہے  ، جو بسوہلی – بانی سے ہوکر چھتر گالا کے ذریعے بھدروا اور ڈوڈا تک پہنچتی ہے۔ یہ ایک سانگ میل کی حیثیت رکھنے والا تاریخی پروجیکٹ ہوگا جس سے دو ایک دوسرے سے دور خطوں کے درمیان سبھی موسموں میں جاری رہنے والی ایک متبادل سڑک کا رابطہ فراہم ہوگا اور ڈوڈا سے لکھن پور تک جانے کے وقت میں تقریباً چار گھنٹے کم ہو جائیں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago