Categories: قومی
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ، ہندوستان عالمی سطح پر ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہوجائے گا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">8<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> اکتوبر2021: <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ا پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نے آج کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہو جائے گا اور 2025 تک عالمی بائیو مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر پہچانا جائے گا۔ 2024 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حیاتیاتی معیشت <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">2024 -25 تک 5 کھرب ڈالر کی معیشت کے وزیراعظم کے وژن میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے موجودہ 70 ارب ڈالر سے 150 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ یہاں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ (این آئی پی جی آر) کے تیار کردہ انڈین چاول اور چنے کا جینیاتی ورژن (ڈی این اے پین آرے) جاری کرنے کے بعد بات کر رہے تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">لال قلعہ سے وزیر اعظم کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگلے 25 سالوں کا روڈ میپ سائنسی اور تکنیکی ایجادات اور زندگی کے تمام شعبوں میں سائنسی صلاحیتوں کے ذریعے طے کیا جائے گا۔انہوں نے نوجوان سائنسدانوں پر اسے آگے بڑہانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی طرح سے بیان کردہ وژن، مشن اور اہداف کے ذریعے ممکن ہو گا، جو کہ اچھی طرح سے طے شدہ حکمت عملیوں کے ایک سیٹ اور حکومت کی طرف سے واضح طور پر وضع کردہ عملدرآمد ایکشن پلان کے ذریعے کارفرما ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چاول اور چنے کے لیے دو ڈی این اے چپس ، اندرا اور انڈیکا ان دو فصلوں میں پہلی پین جینوم جین ٹائپنگ قسمیں ہیں اور یہ ہندوستانی پودوں کی جیوویودتا اور جینومک تنوع کی بڑی صلاحیت کو خوراک اور غذائیت کی سلامتی کے لیے استعمال کریں گی۔ . انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں ڈی بی ٹی کے قائم کردہ دیگر ریسرچ پلیٹ فارمز، جیسے کہ نیشنل جینومکس اینڈ جین ٹائپنگ سہولت (این جی جی ایف)، اسٹیٹ آف دی آرٹ ایڈوانسڈ پروٹومکس اور میٹابولومکس پلیٹ فارم اور پلانٹ ٹرانسفارمیشن پلیٹ فارم، کے ساتھ یہ ٹرانسلیشن سہولت اور چپس قومی مشن پروگراموں اور ایس ڈی جی صفر بھوک کے اہداف کے حصول کے لیے ہندوستانی زرعی حیاتیاتی تنوع کی بہت بڑی صلاحیت کو استعمال کریں گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2025 تک بائیو ہب ہدف کے حصول کے لیے مختلف مشنوں کی نشاندہی کی جن میں مشن موڈ پروگرام میں "بڑے فصلوں کیاقسام میں جراثیم کی خصوصیات ، اعلی پیداوار حاصل کرنے، آب و ہوا کے اثرات سے بچاوؐ، بیماریوں کے خلاف مزاحم اور غذائیت سے بھرپور فصلوں کو دوسرے سبز انقلاب کی طرف لے جانا"، فصلوں کی اقسام کو بہتر بنانے کے لیے جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا اطلاق، مویشیوں اور زونوٹک امراض کے لیے اے ایم آر پر ایک ہیلتھ مشن، مضبوط غذائیت پر مبنی غذائیت کا مشن، سستی فائٹو فارماسیوٹیکل ادویات کی ترقی کے لیے فائٹوفرما مشن اور فضلہ سے قدر کی ٹیکنالوجیز پر مشن شامل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے ’’این آئی پی جی آر فرسٹ ٹرانسلیشن سہولت نیٹ ورک فار اسپیڈ بریڈنگ اینڈ ہائی تھروپٹ (ایچ ٹی پی) فیلڈ فینو ٹائپنگ‘‘ کا بھی افتتاح کیا۔ بھارت امیونولوجیکل اینڈ بائیولوجیکل کارپوریشن لمیٹڈ (بی آئی بی سی او ایل)، بلندشہر ، یوپی کے کیمپس میں این آئی پی جی آر کے پہلے ٹرانسلیشن سہولت نیٹ ورک فار اسپیڈ بریڈنگ اینڈ ہائی تھروپٹ (ایچ ٹی پی) فیلڈ فینو ٹائپنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جینومکس کی مدد سے افزائش، عالمی خوراک اور غذائیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں پائیدار زراعت کے حصول کے لیے ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار افزائش کی تکنیک، فصلوں کے پودوں کی تیز رفتار نشوونما اور ترقی اور تیزی سے نسل کی ترقی (یہاں تک کہ 4-6 نسلوں تک) کو فروغ دے کر افزائش نسل کے عمل کو مختصر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم، جو، چنے، مٹر، کینولا اور مونگ پھلی میں تیز افزائش کا مظاہرہ کیا گیا ہے جو مکمل طور پر بند، کنٹرول ماحولیاتی نمو والے چیمبرز میں اضافی ماحول کے ساتھ کیا گیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این آئی پی جی آر ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو کہ اب پلانٹ سائنس میں ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں اور طلباء نے بہتر انسانی غذائیت کے لیے ویلیو ایڈڈ فصلیں تیار کی ہیں اور اعلی پیداواریت کے لیے بدلتی ہوئی آب و ہوا کی موافقت کے لیے، بائیو ٹیکنالوجی کے مختلف ٹولز مثلا، جین ایڈیٹنگ ، جینیٹک انجینئرنگ اور مالیکیولر اسسٹڈ بریڈنگ کا استعمال کیا گیاہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے اطمینان کے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ نے پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف بڑھانے کے لیے ایک ڈیوائس تیار کی ہے اور اپنا پہلا اسٹارٹ اپ’’فرووٹیک‘‘ قائم کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قومی اور عالمی ترجیحات کے مطابق اور قومی ترقیاتی منصوبوں (این ڈی پی) اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کو پورا کرنے کے لیے، بائیوٹیک مشن شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لہذا بائیوٹیک مشن اس طرح یہ یقینی بناتے ہیں کہ بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں کی جانے والی کوششیں دیگر سماجی و اقتصادی کوششوں کے ساتھ مل جاتی ہیں جو ’اٹل جے انوسندھن بائیوٹیک (یو این اے ٹی آئی) مشن‘ بشمول ’پوشن ابھیان‘ مشن ۔ اور’کیڑوں اور پیتھوجینز کا مقابلہ‘ کےمشن کے تحت پائیدار ترقی کے حصول کے آخری مقصد کے لیے کی جا رہی ہیں
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago