Categories: قومی
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا جموں و کشمیر میں ضلعی سطح کا گورننس انڈیکس ہوگا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جموں و کشمیر جلد ہی ملک کا  ایسا پہلا مرکز کے زیر انتظام خطہ بن جائے گا جہاں  ضلعی سطح کا گڈ گورننس انڈیکس ہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آج عملہ کی مرکزی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے محکمے کے نئے مقرر کئے گئے سکریٹری، وی شری نواس سے  ایک اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد یہاں انکشاف کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی  سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  مرکز جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی) قائم کرے گا اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی)  مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومت کے تعاون سے اس کام کو انجام دے گا۔ مجوزہ انڈیکس کے خاکے  کو سنٹر فار گڈ گورننس (سی جی جی) حیدرآباد کے تکنیکی  مدد  سے حتمی شکل دی گئی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر  موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کے خواہش مند  ہیں کہ ہمیں جموں و کشمیر میں بھی حکمرانی کے انہیں بہترین طریقوں  پر عمل کرنا چاہیے  جن پر ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  طویل عرصے سے، چند آئینی اور انتظامی رکاوٹوں کے نتیجے میں ڈی او پی ٹی اور اے آر پی جی کے  کئی  مرکزی قوانین ، جموں و کشمیر میں  لاگو نہیں  ہوتے تھے، لیکن  گزشتہ دو برسوں میں ورک  کلچر کو تبدیل کرنے اور ’’زیادہ سے زیادہ گورننس، کم سے کم حکومت‘‘ کے منتر پر عمل کرنے کے لئے  تیز رفتار کوشش کی گئی ہے ، جو کہ 2014 میں مودی حکومت  آنے کے بعد سے مرکز اور ریاستوں کا  رہنما اصول رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلعی سطح پر گڈ گورننس انڈیکس سے  جموں و کشمیر کے 20 اضلاع کو  ملک کے چند بہترین انتظام  والے اضلاع کی سطح تک اوپر اٹھایا جائے گا اور وہاں پر  دفتر کی  فائلوں اور دیگر معاملات کا معینہ مدت میں  نمٹان کیا جائے گا، شفافیت میں اضافہ ہوگا، جوابدہی  میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کی شرکت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  اگلا قدم ان  اچھی حکمرانی  کے طریقوں کو تحصیل اور بلاک کی سطح تک لانے کا  ہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈی جی جی آئی  خاکے میں  10 شعبوں  مثلاً زراعت اور  متعلقہ  شعبہ،  کامرس و صنعت، انسانی وسائل کا فروغ، عوامی صحت ، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور یوٹیلٹیز، اقتصادی حکمرانی، بہبود اور ترقی، عوامی تحفظ  اور عدلیہ اور  شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں تقسیم ترقی اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں سے  58 اشاریے شامل کیے گئے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ان اشاریوں کو جموں و کشمیر کی حکومت کے ضلعی سطح کے افسروں ،  تعلیمی ادارے، موضوع کے ماہرین وغیرہ سے کئی بار مشورہ کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ مستند شائع شدہ اعداد و شمار کی دستیابی اور دیگر اہم اصولوں کے پیش نظر اشاریوں کی 135  کی بڑی فہرست کو  کم کرکے  حتمی طور پر  58 کیا گیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انڈیکس اور  درجہ بندی کا حساب لگانے کے لیے، حتمی طور پر 58 اشاریوں پر مبنی اپنی کارگزاری پر اضلاع اعداد و شمار کا ملان کریں گے ،اس کے بعد  ڈاٹا سینیٹائزیشن کی  مشقت کی جائے گی۔ معیاری اور  جانچے پرکھے  ڈاٹا نارملائزیشن اور اسکورنگ  طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے حتمی  انڈیکش تیار کرنے کا کام  جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں اضلاع کی ڈویژن وار اور ضلع وار  درجہ بندی  ہوگی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago