Categories: قومی
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے ملک میں گیارہویں زراعت مردم شماری کا افتتاح کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">نئی دہلی، 28 جولائی 2022 :
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">ملک میں آج گیارہویں زرعی مردم شماری (2021-22) کا افتتاح زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ اس مردم شماری سے بھارت جیسے وسیع اور زرعی ملک میں بہت بڑے فوائد حاصل ہوں گے۔ جناب تومر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر زور دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے معیار زندگی کو اونچا اٹھانے، چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے، انھیں منافع بخش فصلوں کی طرف راغب کرنے اور عالمی معیار کے مساوی پیداوار کے معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">پروگرام کے دوران جناب تومر نے زرعی مردم شماری کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ زراعت کا شعبہ وزیر اعظم مودی کے ٹھوس اقدامات کا ثمرہ ہے، ملک تیزی سے ڈیجیٹل زراعت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ وقت اس کمپیوٹیشن میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرنے کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زرعی مردم شماری کے بارے میں وسیع تر تناظر میں سوچا جانا چاہیے۔ زرعی کمپیوٹیشن فصلوں کی نقشہ سازی میں بھی حصہ ڈال سکتی ہے تاکہ ملک کو اس کے فوائد حاصل ہوں۔ جناب تومر نے مرکزی محکموں، ریاستی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ اس مردم شماری کو پوری لگن کے ساتھ انجام دیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">اس موقع پر جناب تومر نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے استعمال کے لیے مردم شماری کے لیے کام کاج کے متعلق رہنما خطوط کی ہینڈ بک جاری کی اور ڈیٹا کلیکشن پورٹل/ایپ کا آغاز کیا۔ مرکزی وزرائے مملکت برائے زراعت و کسان بہبود، محترمہ شوبھا کرندلاجے اور جناب کیلاش چودھری، زرعی سکریٹری جناب منوج آہوجا، ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر جناب سنجیو کمار اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران اس پروگرام میں شریک تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">زرعی کی مردم شماری ہر 5 سال بعد کی جاتی ہے جو کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر کے بعد اب کی جارہی ہے۔ زرعی مردم شماری کا فیلڈ ورک اگست 2022 میں شروع ہوگا۔ زرعی مردم شماری نسبتا چھوٹی سطح پر مختلف زرعی پیرامیٹرز پر معلومات کا بنیادی ذریعہ ہے، جیسے آپریشنل ہولڈنگ کی تعداد اور رقبہ، ان کا سائز، طبقاتی لحاظ سے تقسیم، زمین کا استعمال، پٹے داری اور فصلوں کا نمونہ وغیرہ۔ یہ پہلا موقع ہے جب زرعی مردم شماری کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر کیا جائے گا تاکہ ڈیٹا بروقت دستیاب ہو۔ زیادہ تر ریاستوں نے اپنے اراضی کے ریکارڈ اور سروے کو ڈیجیٹلائز کیا ہے جس سے زرعی مردم شماری کے اعداد و شمار جمع کرنے میں مزید تیزی آئے گی۔ ڈیجیٹلائزڈ لینڈ ریکارڈ کے استعمال اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے موبائل ایپس کے استعمال سے ملک میں آپریشنل ہولڈنگ کا ڈیٹا بیس تشکیل دیا جا سکے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Alvi Nastaleeq";">تکنیکی اجلاس کے دوران زرعی مردم شماری کے نفاذ کے طریقہ کار اور ویب پورٹل اور موبائل ایپ کی نمایاں خصوصیات کا ڈیمو دکھایا گیا۔ پریزینٹیشن میں نمایاں نئی پہل میں لینڈ ٹائٹل ریکارڈ اور سروے رپورٹ جیسے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کا استعمال، سمارٹ فون/ٹیبلٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایپ/سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنا، پہلے مرحلے کے دوران غیر زمینی ریکارڈ والی ریاستوں کے تمام دیہاتوں کی مکمل شمارندگی نیز پیش رفت اور پروسیسنگ کی ریئل ٹائم نگرانی شامل ہیں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago