قومی

مرکزی وزیر پیوش گوئل انڈیا کالنگ کانفرنس 2023 میں

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ’  انڈیا کالنگ کانفرنس 2023 ‘ میں عالمی سپلائی چین میں چھوٹے ممالک کی اہمیت کو اجاگر کیا
آئی ایم سی انڈیا کالنگ  2023  –  ’’ ابھرتا ہوا بھارت : ترقی کے لیے ساجھیداری کو دعوت ‘‘ کے موضوع کے ساتھ شروع ہوئی

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے ممبئی میں انڈین مرچنٹس چیمبر کے زیر اہتمام  ’ انڈیا کالنگ کانفرنس  2023 ‘ میں افتتاحی خطبہ دیا ۔ اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں کی سپلائی چین میں چھوٹے ممالک، جیسے کہ  چیک جمہوریہ اور پولینڈ کی کمپنیوں کے تعاون  کو اجاگر کیا ۔

جناب گوئل نے سبھی سے اپیل کی کہ  وہ  بھارت کے سال  2047  ء   میں پہنچنے تک  کے لئے معیشت کا  47 ٹریلین ڈالر  کا  ہدف طے کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے معیشت کو با ضابطہ بنانے کی کوشش کی ہے اور اسے بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے لیے ٹیم کا جذبہ، مسابقت اور مثبتیت ضروری ہے اور اس قسم کا جذبہ ممبئی میں دیکھا جا سکتا ہے، جو نہ صرف مالیاتی  دارالحکومت ہے بلکہ بھارت کا تفریحی دارالحکومت بھی ہے۔

بھارت کو   2047  ء میں   47 ٹریلین ڈالر کی معیشت  کا ہدف رکھنا چاہئے: پیوش گوئل

جناب گوئل نے کہا کہ دنیا کے ہر ایک ملک کو بھارت سے بہت زیادہ امیدیں اور توقعات ہیں اور اگرچہ یہ کبھی کبھی مشکل بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ بھارت کے مستقبل پر دنیا کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’  بھارت ایک معیشت کے طور پر دنیا کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ‘‘ ۔ ایسے میں،  جہاں کامرس انڈسٹری کی ٹیمیں بھارت کے مفادات کے تحفظ پر گہری توجہ کے ساتھ آزاد تجارتی  معاہدوں  کے لئے مذاکرات کر رہی ہیں، وہیں بھارت کا ماننا ہے کہ حقیقی خوشحالی تب ہوتی ہے  ، جب پوری دنیا خوشحال ہو۔ بھارت ویکسین میتری پر یقین رکھتا ہے ،  جس کے تحت اس نے غریب ممالک کو 278 ملین خوراکیں زیادہ تر مفت فراہم کیں کیونکہ جب دنیا محفوظ ہوتی ہے تو بھارت خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago