Categories: قومی
جناب پیوش گوئل نے دیر پا ترقی کے حصول کی غرض سے ملکوں کے مابین ساجھیداری پر زور دیا ہے
<span style="box-sizing: border-box; color: rgb(13, 13, 13); font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16px;">کامرس وصنعت ، صارفین کے امور اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دیر پا ترقی کے حصول کے لئے ملکوں کے مابین ساجھیداری پر زوردیا ہے سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ2021 کے افتتاحی اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت، اب جبکہ جی-20 کی صدارت سنبھال رہا ہے،وہ عالمی امور اور مسائل کے اجتماعی حل کی غرض سے عالمی ساجھیداریوں کو بروئے کار لائے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس چوٹی کانفرنس کا موضوع ہے:‘‘ایک نئی دنیا کی تعمیر کے لئے ساجھیداری:ترقی،مسابقت آرائی ، پائیداری ، ٹیکنولوجی’’۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ‘‘یہ صرف ساجھیداری ہی ہے کہ جس کی بدولت ہم اپنے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ ساجھیداریاں،شہریوں کے درمیان ، ساجھیداریاں برادریوں کے درمیان، ساجھیداریاں ملکوں کے درمیان’’۔جناب گوئل نے کہا کہ‘‘ بھارت ایک دنیا کے بھروسے مند اور قابل اعتماد ساجھیدار کی حیثیت سے ابھرا ہے۔یہاں تک کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے عروج کے زمانے میں بھی اور لاک ڈاؤن کے میں بھی بھارت نے لاک ڈاؤن اور خدمات کی سپلائی چینز کے باوجود بین الاقوامی خدمت سے متعلق اپنی تما م عہد بندیوں کو پورا کیا ہے’’۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت، ایک صدی میں ایک مرتبہ پھیلنے والی اس عالمی وبا سے نمٹنے اور روک تمام کی غرض سے پوری دنیا کو کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین کی سپلائی کی جاری رکھے گا۔ اور اس کااگلے سال5 ارب ٹیکے تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا‘‘خود اپنی آبادی کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت نے دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ملکوں کو بھی طبی سازوں سامان اور آلات فراہم کئے ہیں۔ اور ایسا بھارت کے قدیمی فلسفے‘‘واسودیواکُٹم بَکم’’(تمام دنیا ایک خاندان ہے) کے عین مطابق ہے کہ جب تک سب محفوظ نہیں ہوں گے اس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔اور جب تک ہر شخص خوش نہیں ہوگا کوئی بھی کوش نہیں رہے گا۔’’
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے کہا کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے بھارت ، پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے تو خاص طور پر ایسے وقت کہ جب وہ آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے اسے ایک عالمی قائد کی حیثیت سے اپنی صلاحیت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے۔بھارت،کووڈ -19سے بچاؤ  کے لئے اب تک مجموعی طور پر 1.33 ارب سے زیادہ ٹیکے لگاچکا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے کہا کہ ہم تمام وزراء، حکومت کے فلسفے‘‘سب کا ساتھ،سب کا وکاس،سب کا وشواس،سب کا پریاس’’ کے تحت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا:‘‘ہم خوراک کی تقسیم سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا پروگرام چلارہے ہیں جس کے تحت 19 مہینے سے 80 کروڑ مستفدین کی خدمت کی جارہی ہے اس کے علاوہ صحت بیمہ کا دنیا کا سب سے بڑا پروگرام بھی جاری ہے جس کے تحت غریب ترین افراد کا احاطہ کیا جارہا ہے’’۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ایک منصفانہ اور مساویانہ عالمی تجارتی نظام کی اپیل کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ‘‘پنچ امرت’’ کے ساتھ وزیر اعظم نے سی او پی -26 میں بھارت کے لئے بہت زیادہ جرأت مندانہ اہداف مقرر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا:‘‘بھارت غیر قدرتی توانائی کی اپنی صلاحیت کو بڑھاکر 2030 تک 500 گیگاواٹ تک لے جائے گا اور قابل تجدید توانائی سے اپنی 50 فیصد توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد از جلد ممکن وقت میں 2070 تک کاربن کے اخراج مکمل طور پر مبرا صورتحال حاصل کر لیں گے۔’’
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکمرانی میں بھارت کی اصلاحی سفر پر گامزن ہے۔ جس کی بدولت پی ایل آئی ، پی ایم مترا،کارپوریٹ ٹیکسوں کی شرحوں میں کٹوتی ، کاروبار کرنے میں آسانی اور ایک ہی مقام پر تمام تر سہولتوں کی دستیابی جیسی مختلف اسکیموں کے ساتھ اس کے منظر نامہ میں یکسر تبدیلی آئی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">‘‘آج بھارت کے کاروباری گھرانے مالی کی تیاری مینو فیکچرنگ میں مہارت حاصل کرنے کی دین ہے5 جی اور مصنوعی ذہانت اے آئی وغیرہ جیسی ٹیکنولوجیاں اختیار کررہے ہیں۔ ایم ایس ایم ای ،بھارت کو ٹریلین ڈالرز کی ڈیجیٹل معیشت بنانے کی خاطر تیزی کے ساتھ ڈیجیٹل پر مبنی طریق کار اختیار کررہے ہیں۔’’
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آج وارانسی کے مقام پر دئے گئے وزیر اعظم جنا ب نریندر مودی کے پیغام کا اعادہ کرتےہوئے ‘‘وزیر اعظم نے عوام سے ملک کے لئے تین عزائم کے لئے کہا ہے ۔صفائی ستھرائی ،تخلیق اور ایک خود کفیل بھارت کے لئے مسلسل کوششیں’’۔جناب  گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ چوٹی کانفرنس متوازن اور مساویانہ  عالمی ترقی کو پروان چڑھا نے اور فروغ دینے کی غرض سے نئے پلوں کی تعمیر میں معاون ہوگی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago