Categories: قومی

پیر سے دہلی میں ان لاک کا آغاز

پرائیوٹ اور سرکاری اداروں کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ، جم ، سینما ہال وغیرہ بند رہیں گے

دہلی حکومت نے کورونا کے حالات کنٹرول ہونے کے بعد معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے دارالحکومت میں پیر سے انلاک کاعمل شروع کرنے کا اتوارکو اعلان کیا مسٹرکیجریوال نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح پانچ بجے کے بعد ان تمام سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی، جو پوری طرح سے ممنوع ہیں، حالانکہ کچھ سرگرمیوں کو محدود انداز میں (جزوی طور پراجازت) دی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ تمام بازار، مارکیٹ کمپلیکس اور مالز، جنہیں گزشتہ ہفتے آڈ ایون کی بنیاد پر پھرسے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کل سے صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے کے درمیان پوری طرح کھلے رہیں گے اورریستوراں بھی 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش پر کھلیں گے۔ ایک زون میں صرف ایک ہفتہ واری بازارکی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج، تعلیمی اورکوچنگ انسٹی ٹیوٹ، ثقافتی، سماجی، سیاسی، کھیل، مذہبی اجلاس، اسٹیڈیم، اسپورٹ کامپلیکس، تفریح، اسپا اورجم، سویمنگ پول، سینما تھیٹر، ملٹی پلیکس فی الحال بندرہیں گے۔ دہلی کی لائف لائن میٹرو، 50 فیصد صلاحیت پر آپریٹ ہوگی، جب کہ ٹیکسی اورآٹو کو ایک وقت میں صرف دو مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مذہبی مقامات کھولے جارہے ہیں لیکن وہاں عقیدت مندوں کو اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے بتایاکہ ’’میں توقع کرتاہوں کہ اسی طرح سے کورونا کے معاملات کم ہوتے رہے، توآہستہ آہستہ ہم سب کی زندگی پٹری پر آجائے گی۔ یہ بہت بڑاسانحہ ہے اورہمیں سب کو مل کر اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے اورامیدکرنی ہے کہ اب کورونا کے معاملات نہ بڑھیں، خدا کرے کی تیسری لہرنہ آئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago