Categories: قومی

یوپی اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے لوک سنکلپ کلیان پتر جاری کیا

لکھنؤ، 08 جنوری ()

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے لوک کلیان سنکلپ پتر جاری کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، یوپی الیکشن کے شریک انچارج انوراگ ٹھاکر، ریاستی بی جے پی صدر سواتنتر دیو سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی نے 25 کروڑ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے لوک کلیان سنکلپ پتر جاری کیا ہے۔ پانچ برس قبل 2017 میں بھی بی جے پی نے اسی جگہ سنکلپ پتر جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا بی جے پی 2017 میں کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور اب پھر سے ریاست کے عوام کے سامنے حاضر ہوے ہیں۔ آج اتر پردیش میں قانون کی حکمرانی ہے، ماں اور بہن اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ 2017 سے پہلے ریاست میں 700 فسادات ہوئے تھے۔ مہینوں کرفیو لگا رہا۔ آج کرفیو نہیں ہے، کاونوڑ یاترا بڑے دھوم دھام سے نکالی جاتی ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت نے مکمل عزم کے ساتھ بلا تفریق کام کیا۔ اسکیموں میں منہ نہیں دیکھا، ہر ضرورت مند کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ یوپی میں دو کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی کا فائدہ مل رہا ہے۔ ان کی اپنی ریاست میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں ایک کروڑ 61 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ یوپی میں بے روزگاری کی شرح تین فیصد پر آ گئی ہے۔

ریاستی بی جے پی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ 2017 سے قبل اتر پردیش میں اقربا پروری، بدعنوانی، غنڈراج اپنے عروج پر تھا۔ 2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔ اس کے بعد سے حکومت ایمانداری اور محنت سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ اپنے سنکلپ پتر میں کئے گئے وعدوں کے مطابق یوگی حکومت نے غنڈوں، مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی اور بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا کام کیا۔

یوگی حکومت کے وزیر اور منشور کمیٹی کے چیئرمین سریش کھنہ نے کہا کہ 10 رکنی کمیٹی نے یہ لوک کلیان سنکلپ پتر تیار کیا ہے۔ قرارداد عوام کی تجاویز کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ریاست کے 403 اسمبلی حلقوں سے لوگوں کے مشورے لیے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago