Categories: قومی

یوپی الیکشن 2022: وزیر اعظم نے وارانسی کے بی جے پی کارکنان سے سیاسی درجہ حرارت معلوم کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وارانسی، 18 جنوری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل، اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے بی جے پی کارکنان سے نمو ایپ کے ذریعے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ کورونا کی تیسری لہر کے درمیان وزیر اعظم نے وارانسی میں 10,000 بوتھ ورکرس سے سیاسی درجہ حرارت کے بارے میں دریافت کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنارسی انداز میں وزیر اعظم نے بھوجپوری زبان میں ان کو کا حال مخاطب کیا۔ وزیر اعظم نے نمو ایپ کے ذریعے ورکس کے جوابات کو سنجیدگی سے سنا اور اپنی بات بھی رکھی۔ وزیراعظم نے ورکرس کو پیغام دیا کہ ہمیں ہر بوتھ پرمقابلہ کرنا ہے۔ بی جے پی کی مائیکرو ڈونیشن مہم نمو ایپ پر چل رہی ہے۔ اس میں کارکن پانچ روپے پارٹی کو دے سکتے ہیں۔ یہ بھی ایک رسم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ اکٹھا کرنا نہیں، لوگوں کو جوڑنا ہوگا۔ ہمیں تنظیم کو بڑھانا ہے اور ورکوں کی ترقی بھی چاہتے ہیں۔ الیکشن کے وقت ایک ایک ووٹ کی قدر سمجھنی ہوگی۔ ہم اور یوگی صرف اس لیے کچھ کر پا رہے ہیں کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جہاں تک پہنچے ہیں، اس میں جن سنگھ کی تین نسلیں لگ گیں۔ ہمیں جن سنگھ کے لیڈروں کی باتوں کو نمو ایپ کے کمل پشپ میں رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کاشی میں جن سنگھ کے دور کا ایک بھی شخص ایسا نہیں ہونا چاہیے، جس تک ہماری بات نہ پہنچی ہو، ہمیں اس کی کوشش کرنا چاہیے۔ بوتھ صدور کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے شمالی ودھان سبھا کے باگیشوری منڈل کے آشوتوش شرما نام کے کارکن سے پوچھا کہ بنارس میں انتخابی گرمی کی کیا حالت ہے۔ آشوتوش نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ مودی-یوگی کی جوڑی سب پر بھاری ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے وارانسی میں ٹریفک نظام پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب بنارس میں ٹریفک جام ہے؟ کارکن نے بتایا کہ پہلے ہمیں آنے جانے میں گھنٹے لگتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جام سے سکون ملتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago