Categories: قومی

یوپی انتخابات: یوگی آدتیہ ناتھ 88 ہزارسے زیادہ ووٹوں سے کامیابی، اترپردیش کی کرسی میں بی جے کا قبضہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتیہ جانتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے گورکھپور شہر اسمبلی حلقہ سے 88 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف  سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی سبھاوتی شکلا کو شکست دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلی بار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا، 88,889 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔ یوگی کو 1,43,597 ووٹ ملے اور ایس پی کی سبھاوتی شکلا کو 54,708 ووٹ ملے۔ آدتیہ ناتھ کی وجہ سے گورکھپور سیٹ ریاست کی سب سے ہاٹ سیٹ بن گئی تھی۔ اس سیٹ پر آدتیہ ناتھ کی جیت اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سیٹ سے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے چندر شیکھر کو 6795، کانگریس کے ڈاکٹر چیتنا پانڈے کو 2490، بی ایس پی امیدوار خواجہ شمس الدین کو 7381 ووٹ ملے۔ ساتھ ہی نوٹا کے حق میں 1065 ووٹ ڈالے گئے۔ گنتی کے 22ویں مرحلے میں آدتیہ ناتھ 80,000 ووٹوں سے آگے تھے، جب کہ 12ویں مرحلے میں وہ 40,144 ووٹوں سے آگے تھے۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی آدتیہ ناتھ نے برتری حاصل کرنا شروع کر دی تھی جو آخر تک برقرار رہی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago