قومی

تشدد زدہ منی پور میں پھر سے تشدد پھوٹ پڑا، 9 افراد ہلاک، 10 دیگر زخمی

جدید ہتھیاروں سے لیس مشتبہ عسکریت پسندوں نے خمینلوک علاقے کے دیہی باشندوں کا محاصرہ کر کیا حملہ

منی پور کے خمین لوک علاقے کے ایک گاوں میں ہوئے تازہ تشدد میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بدھ کو یہ معلومات  دی۔

حکام نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے کل رات ایک بجے کے قریب امپھال مشرقی ضلع اور کانگپوکپی ضلع کی سرحد سے متصل خمینلوک علاقے کے کوکی گاوں کو گھیر لیا اور حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے دونوں اطراف کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ علاقہ میتئی کے زیر اثر امپھال مشرقی ضلع اور قبائلی اکثریتی کانگپوکپی  ضلع سے متصل ہے۔ دریں اثنا، ضلع حکام نے امپھال مشرقی ضلع اور امپھال مغربی ضلع میں کرفیو میں نرمی کے اوقات کو صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کم کر دیا ہے۔ منی پور کے 16 میں سے 11 اضلاع میں کرفیو نافذ رہا جبکہ ریاست کے پورے شمال مشرق میں انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے کئی لوگوں کو علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے جسموں پر نشانات تھے اور کئی کو گولیوں کے زخم تھے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیز دھار ہتھیاروں سے قریبی حملہ بھی کیا گیا۔

ریاست میں امن کی بحالی کی کوششوں کے درمیان یہ واقعہ ایک بڑے دھچکے کے طور پر آیا ہے۔غور طلب  ہے کہ میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان نسلی تنازعہ کی وجہ سے حالات ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کشیدہ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago