قومی

ہمیں معاشرے کے ساتھ اعتمادکو مضبوط کرنےکےلیےبہترین عالمی طورطریقوں سے سیکھنےکی ضرورت ہے:وزیراعظم نریندرمودی

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے‘ٹیکنالوجی کے  استعمال سے رہن سہن میں  آسانی’ کے موضوع پر ایک پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ 12 پوسٹ بجٹ ویبنار کی سیریز کا پانچواں ویبنار ہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان اپنے شہریوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسلسل بااختیار بنا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہر بجٹ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی پر زور دیا گیا ہے۔

 وزیراعظم نے زور دے کر یہ بات کہی کہ اس سال کے بجٹ میں ٹیکنالوجی اور انسانی رابطے کو ترجیح دی گئی ہے۔پچھلی حکومتوں کی ترجیحات میں تضادات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے یاد کیا کہ کس طرح عوام کا ایک خاص طبقہ ہمیشہ حکومتی مداخلت کی طرف دیکھتا تھا اور اس سے عوام کی بھلائی کی توقع رکھتا تھا۔

 تاہم وزیراعظم نے کہا کہ ان کی ساری زندگی ان سہولیات کی عدم موجودگی میں گزری۔ انہوں نے عوام   کے ایک اور طبقے پر بھی روشنی ڈالی جو آگے بڑھنا چاہتا تھا لیکن دباؤ اور حکومتی مداخلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے انہیں  پیچھے دھکیل دیا  گیا۔

 وزیر اعظم نے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پالیسیاں اور ان کے مثبت اثرات ایسے حالات میں دیکھے گئے ہیں جہاں زندگی کو آسان بنانے اور زندگی میں آسانی کو بڑھانے کے لیے یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی   اُجاگر کیا کہ حکومتی مداخلت کم ہوئی ہے اور شہری حکومت کو اب یہ  رکاوٹ نہیں سمجھتے۔

 اس کے بجائے، وزیر اعظم نے کہا کہ شہری حکومت کو ایک محرک  کے طور پر دیکھ رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔وزیر اعظم نے ون نیشن ون راشن کارڈ اور جے اے ایم (جن دھن-آدھار-موبائل) تثلیث، آروگیہ سیتو اور کوون ایپ، ریلوے ریزرویشن اور کامن سروس سینٹرز کی مثالیں دیتے ہوئے اس میں ٹیکنالوجی کے کردار کی وضاحت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان فیصلوں سے حکومت نے شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا کی ہے۔وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ رابطے میں آسانی کے بارے میں عوامی احساس کو بھی اُجاگر کیا کیونکہ بات چیت آسان ہو گئی ہے اور لوگوں کو فوری حل بھی مل رہے ہیں۔

انہوں نے انکم ٹیکس سسٹم سے متعلق شکایات کے بے چہرہ حل کی مثال دی۔ انہوں نے کہا اب آپ کی شکایات اور ازالے کے درمیان کوئی شخص حائل نہیں، صرف ٹیکنالوجی ہے، وزیراعظم نے مختلف محکموں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حل اور عالمی معیار تک پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں اجتماعی طور پر سوچیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے، ہم ان شعبوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں جہاں حکومت کے ساتھ بات چیت کو مزید آسان بنایا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے مشن کرم یوگی پر بات کی اور بتایا کہ سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ شہری مرکوز بننے کے مقصد سے تربیت دی جا رہی ہے۔

 انہوں نے تربیتی عمل کو اپ ڈیٹ کرتے رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہریوں کے تاثرات کی بنیاد پر تبدیلیوں سے نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ایسا نظام بنانے کی تجویز دی جہاں ٹریننگ کو بہتر بنانے کے لیے فیڈ بیک آسانی سے جمع کرائی جا سکے۔

وزیر اعظم نے ان مساوی مواقع پر روشنی ڈالی جو ٹیکنالوجی سب کو فراہم کر رہی ہے اور کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فوائد سب تک یکساں طور پر پہنچیں۔

 انہوں نے جی ای ایم پورٹل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی جو چھوٹے تاجروں اور یہاں تک کہ سڑک کے دکانداروں کو سرکاری خریداری میں موجودگی فراہم کر رہا ہے۔ اسی طرح ای۔ این اے ایم  کسانوں کو مختلف جگہوں پر خریداروں سے منسلک ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago