Categories: قومی

مغربی بنگال تشدد: مظاہروں میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی سے کروڑوں کا نقصان، تاجروں نے بند کا اعلان کیا

کولکاتا، 13 جون (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال میں گزشتہ جمعرات سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمانوں کے پیغمبر اسلام کے خلاف تبصرے کے خلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ ادھر تاجروں نے مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آتش زنی سے کروڑوں کے نقصان کا دعویٰ کرتے ہوئے آج سے تین روز کے لیے تمام کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا دعویٰ ہے کہ مسلم کمیونٹی کے شدید مظاہرے کی وجہ سے تاجروں کی تقریباً 70 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

مغربی بنگال کے ہاوڑہ، شمالی مدنا پور، بیر بھوم، مرشد آباد اور نادیہ اضلاع میں پیر سے تاجروں نے دکانیں بند رکھی ہیں۔ بدھ تک یہ بندی جاری رہے گی۔ بزنس مین ویلفیئر کمیٹی سمیت پانچ تنظیموں نے مل کر اس ہڑتال کی کال دی ہے۔ بتھواڈیہ ویوسائے کلیان سمیتی کے سکریٹری پریمل گھوش نے کہا کہ ہاوڑہ ضلع سے شروع ہونے والا احتجاج مشرقی مدنا پور، بیر بھوم، مرشد آباد اور نادیہ تک پھیل گیا ہے۔ جمہوری طور پر احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے لیکن مسلمانوں  نے احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور دکانوں کو آگ لگا دی۔ سامان کو نقصان پہنچا اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ان اضلاع میں تاجروں کی تقریباً 70 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے خلاف 72 گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اگر حکومت نے توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی اور معاوضے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو تحریک مزید بڑھے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعرات سے ہاوڑہ میں احتجاج شروع ہوا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقلیتی برادری کے لوگوں نے احتجاج کے دوران سڑک کے آس پاس دکانوں، مکانات، اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی، نجی املاک کو آگ لگا دی۔ اسی طرح کے واقعات مرشدآباد اور شمالی  مدناپور میں بھی ہوئے ہیں۔ اتوار کو نادیہ ضلع کے بتھواڈیہ میں سڑکوں پر نکلے اقلیتی برادری کے لوگوں نے ٹرینوں اور اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کی۔

یہاں کے مقامی بازاروں میں احتجاج کرتے ہوئے اقلیتوں نے تاجروں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ یہاں دفعہ 144 لگانی پڑی ہے۔ شدید مظاہرے کے خلاف پیر کی صبح سے تاجروں نے ہڑتال کر دی ہے۔ صبح 6 بجے سے پورے علاقے میں اکثریتی برادری کی دکانیں بند ہیں جبکہ اقلیتوں نے اپنا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago