Categories: قومی

لال قلعہ کی فصیل سے کورونا وبا سے مرنے والوں کے لیے کیا کچھ بہتر خبر آسکتی ہے؟

نئی دہلی، 14 اگست

وزیراعظم نریندر مودی کورونا وبا سے ہوئی اموات کے لئے یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے معاوضے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے اپنے خطاب میں کورونا وبا کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے کنبوں کے لیے معاوضے کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ سونپی ہے، جس میں کہا گیا ہے اتھارٹی کے پاس ڈیزاسٹر فنڈ میں 20 ہزار کروڑ روپے کی رقم ہے، جس کا استعمال آفت میں جان گنوانے والوں کے کنبوں کو ایکس گریشیا کے طور پر دینے میں کیا جاسکتا ہے۔ آفت کے سبب ہونے والی اموات کے لئے سال 2014 میں چار لاکھ روپے فی شخص رقم طے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے کنبوں کو دیئے جانے والے معاوضے کے سلسلے میں کافی دنوں سے تنازع چل رہا ہے اور یہ معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکوت سے 6 ہفتوں میں یہ بتانے کے لیے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو کتنا معاوضہ، کب تک اور کیسے دے گی۔

حکومت نے عدالت کو پہلے بتایا تھا کہ وہ پہلے سے چلے آرہے انتظام کے مطابق وبا سے انتقال کرنے والے ہر شخص کے کنبے کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دے گی۔ذرائع کے مطابق اس معاملے میں اب وہ تاخیر کرنا نہیں چاہتی اس لئے ممکن ہے وزیراعظم یوم آزادی کے اپنے خطاب میں اس بارے میں اعلان کرسکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago