قومی

بھارت نے غیر ملکی  شہریوں کے لیے’’ایئر سویدھافارم‘‘بھرنےکی شرط کب سے ختم؟

 نئی دہلی،22؍ نومبر

حکومت ہند نے کورونا وائرس کے معاملات میں کمی کے درمیان بیرونی ممالک سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے لئے ایئر سوویدھا فارم کو پُر کرنے کی ضرورت کو ختم کردیا ہے ۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، بین الاقوامی آمد کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط 22 نومبر سے لاگو ہوں گے۔

اس سے قبل رہنما خطوط میں یہ تقاضا کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کو ایئر سویدھا فارم بھرنا چاہیے۔ یہ فارم کورونا وائرس وبائی امراض کے تناظر میں متعارف کرایا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے، شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا تھا کہ فضائی سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہے لیکن مسافروں کو ترجیحی طور پر ان کا استعمال کرنا چاہیے۔

وزار ت شہری ہوابازی کے تازہ ترین رہنما خطوط کے مطابق، ہوائی مسافروں کو ترجیحی طور پر ان کے ملک میں کووڈ۔ 19 کے خلاف ویکسی نیشن کے منظور شدہ بنیادی شیڈول کے مطابق مکمل طور پر ٹیکہ لگایا جانا چاہیے۔

آمد پر، مسافروں کو جسمانی دوری کو یقینی بنانا چاہیے اور تمام آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ داخلے کے مقام پر موجود صحت کے اہلکار کریں گے۔

اس نے کہا ، “اسکریننگ کے دوران علامتی پائے جانے والے مسافروں کو فوری طور پر الگ تھلگ کیا جائے گا ۔ انہیں ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ایک نامزد طبی سہولت میں لے جایا جائے گا۔

مزید، وزارت نے کہا کہ تمام مسافروں کو اپنی صحت کی آمد کے بعد خود نگرانی کرنی چاہیے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان میں کوئی علامات ظاہر ہوں تو انہیں اپنی “قریب ترین صحت کی سہولت پر اطلاع دینی چاہیے یا قومی ہیلپ لائن نمبر (1075 )ریاستی ہیلپ لائن نمبر پر کال کرنی چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago