قومی

ملک کی پہلی غیر کانگریسی حکومت کی تشکیل میں کس کس گروپ نے لیا تھا حصہ؟

جب ملک پر نافذ ایمرجنسی 19 ماہ کے بعد ختم ہوئی تو اندرا گاندھی نے جنوری 1977 میں لوک سبھا کو تحلیل کر کے عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔

جیلوں سے رہائی کے بعد مختلف پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے کانگریس کے خلاف مشترکہ محاذ بنا لیا۔ جن سنگھ، کانگریس (او)، بھارتیہ لوک دل، سوشلسٹ پارٹی نے مل کر جنتا پارٹی بنائی، جو کانگریس کے خلاف اہم پارٹی تھی۔

16 سے 19 مارچ تک ووٹنگ ہوئی اور ووٹوں کی گنتی 20 مارچ کو ہوئی۔ لوک سبھا کی 542 سیٹوں میں کانگریس کو صرف 154 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا جب کہ جنتا پارٹی کو 295 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

اندرا گاندھی اور سنجے گاندھی دونوں الیکشن ہار گئے۔ اتر پردیش، بہار جیسی بڑی ریاستوں میں کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی جب کہ راجستھان، مدھیہ پردیش کانگریس کو صرف ایک سیٹ ملی۔ راجدھانی دہلی میں کانگریس پارٹی کا صفایا ہوگیا۔

جب حکومت بنانے کی باری آئی تو مرار جی دیسائی کے ساتھ چودھری چرن سنگھ اور جگجیون رام بھی وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار تھے۔ تاہم جے پرکاش نارائن نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مرارجی ڈیسائی کی حمایت کی۔ 24 مارچ 1977 کو 81 سالہ مرار جی ڈیسائی نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ یہ ملک کی پہلی غیر کانگریسی حکومت تھی۔ تاہم دو سالوں میں یہ حکومت تضادات اور انتشار کا شکار ہو گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago