Categories: قومی

بنگلہ دیشی شوہر اور بیوی ملک واپسی کے لیے کیوں کر رہے ہیں گزشتہ 3 سالوں سے جدو جہد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش میں رہنے والے ایک شوہر اور بیوی کو ان دنوں پونے کے فراسخانہ پولیس تھانے میں رہنا پڑ رہا ہے۔ شوہر بیوی پچھلے 3 سالوں سے اپنے ملک اور گھر واپس لوٹنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں لیکن آج بھی انہیں تھانے میں ہی گزارا کرناپڑ رہا ہے۔ محمد اور ماجدہ بنگلہ دیش کے کھلنا ضلع منڈل کے رہائشی ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ گھر کی نازک صورتحال اور پیسوں کی تنگی کی وجہ سے انہوں نے ہندوستان آنے کا سوچا اور پھر ایجنٹ کی مدد سے غیر قانونی طور پر رشوت دے کر ہندوستان آ گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
منڈل اور اس کے شوہر جو کہ بنگلہ دیش کے باشندے ہیں کو 2019 میں مغربی بنگال کے ایک ایجنٹ نے نوکری دینے کے بہانے ہندوستان بلایا۔ جوڑے کو پونے لایا گیا اور بدھور پیٹھ علاقے میں رکھا گیا۔ پونے پہنچ کر انہیں پتہ چلا کہ ایجنٹ چاہتا ہے کہ خاتون پونے کے ریڈ لائٹ ایریا میں کام کرے۔ اس نے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا اور اسی وجہ سے اس شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا کیونکہ اس کے ہندوستان میں رہنے کے لئے درست دستاویزات نہیں تھے جبکہ بدھ پیٹھ میں خاتون کو کمرے میں بند کر دیا گیا اور شوہر کو بچانے کے لئے ریڈ لائٹ ایریا میں کام کرنے کو کہا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<img alt="" src="https://urdu.indianarrative.com/upload/news/Bangladeshi_husband_and_wife1.webp" style="width: 750px; height: 397px;" /></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خاتون نے پھر بھی کام کرنے سے انکار کر دیا اور ایک دن بند کمرے سے فرار ہو کر قریبی پولیس اسٹیشن پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس اس ایجنٹ کا سراغ نہیں لگا سکی جو انہیں ہندوستان لائے تھے لیکن خاتون کو ہندوستان میں رہنے کے لئے غیر قانونی دستاویزات رکھنے پر گرفتار کر کےجیل بھیج دیا گیا۔ جوڑے کو سزا سنانے کے بعد جون 2021 میں رہا کیا گیا تھا اور انہیں رہا کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ انہیں بحفاظت ان کے ملک میں پہنچادیں۔ تب سے ہی پولیس ان کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago