نئی دہلی، 23 نومبر (انڈیا نیریٹو)
ریلوے کی وزارت پرگتی میدان میں منعقدہ 41ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف)-2022 کے پویلین میں ‘ایودھیا ریلوے اسٹیشن’کی تھیم کے ساتھ اپنی کامیابیوں اورترقی کی نمائش کر رہی ہے۔ یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ریلوے پویلین میں تصویروں، ٹرانسلائٹس، ماڈلز وغیرہ کے ذریعے مختلف موضوعات کو ان کی تکنیکی اور ساختی ترقی کے ساتھ نمائش کر انڈین ریلویز کے کئی پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
اتر پردیش میں ایودھیا ریلوے اسٹیشن کی نئی شکل کی شان کو ظاہر کرتا ہے۔ یہاں ریلوے کے کھلاڑیوں کے ذریعہ جیتے گئے مختلف ایوارڈز کودکھانے کے لئے ایک اسپورٹس گیلری کے ساتھ ہی بھاپ کے انجن کے دور سے لے کر وندے بھارت اور بلٹ ٹرین تک کی پیش رفت کو دکھایا گیا ہے۔ ‘آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنوں’ کے تھیم پر مبنی یہ دیواریں جدوجہد آزادی اور ہندوستانی ریلوے کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتی ہیں۔
ساتھ ہی اس میں کئی ماڈل بھی شامل ہیں جس میں شری رام جنم بھومی مندر سے متاثر ڈیزائن کے ساتھ ایودھیا ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نوبھی شامل ہیں۔ ہندوستان کا پہلا بلٹ ٹرین پروجیکٹ، ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کاسابرمتی ملٹی موڈل پیسنجر ہب اور کاسٹنگ یارڈ۔ دنیا کا سب سے اونچا ریلوے آرچ برج، مشہور چناب برج، قومی پروجیکٹ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک کے حصہ کی نمائش کی گئی ہے۔ بینا سولر پاور پلانٹ، اپنی نوعیت کا پہلا شمسی منصوبہ جو ٹرینوں کو چلانے کے لیے براہ راست 25کے وی اوور ہیڈ الیکٹریکل آلا ت پر شمسی توانائی پیدا کرتا اور سپلائی کرتا ہے۔ میٹرو ریلوے، کولکاتا کے ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کابھارت کا پہلا انڈر واٹر(سباکیس ٹنل)ریل سسٹم بھی ہے۔ وہیں وندے بھارت ایکسپریس، بھارت کی پہلی دیسی ساختہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین شامل ہے۔
یہاں بنے خصوصی سیلفی بوتھ ’آئی ایم ایٹ ریلوے پویلین‘پر تصویریں کلک کر کے ہر سفر کو یادگار بنایا جا سکتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…