Categories: قومی

جشن یوم آزادی کیوں ہے خاص؟ لال قلعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو کیا پیغام دیا؟

Independence Day 75th Anniversaryویں یوم آزادی کے خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے ملک کے باشندوں کو جشن جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ملک آج یوم آزادی(Independence Day) کی 75 ویں سالگرہ(75th Anniversary) کا جشن منا رہا ہے۔اس سال آزادی کے اس جشن کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں آزادی کے جشن کو منانے کی تیاریاں زوروشور سے کی گئی ہے۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم ترنگا لہراکر قوم کو خطاب کیا۔ ایسا پہلی بار ہوگا، جب آزادی کے جشن کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے دو ایم آئی-17 1 وی ہیلی کاپٹر تقریب مقامات کے اوپر پھول برسائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi) نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیےمارچ 2021 میں گجرات کے احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے ’آزادی کا امرت مہوتسو(Azadi ka Amrit Mahotsav) شروع کیا تھا۔ یہ تقریب 15 اگست، 2023 تک جاری رہے گی۔

وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہم آزادی کا جشن مناتے ہیں، لیکن تقسیم کا درد آج بھی ہندوستان کے سینے کو چھلنی کرتا ہے۔ یہ گزشتہ شتابدی کی سب سے بڑا المیہ میں سے ایک ہے۔ کل ہی ملک نے جذباتی فیصلہ لیا ہے۔ اب سے 14 اگست کو Partition Horrors Remembrance Dayکے طور پر یاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، آئیے تالی بجاکر اولمپک فاتحین کی حوصلہ افزائی کریں۔ ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پورے ملک کا ہی وقار نہیں بڑھایا ہے بلکہ آنے والے نوجوانوں کے لیے ’مارگ درشن‘ بھی طے کیا ہے۔

ملک کے باشندوں کو جشن جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ وہیں دوسری طرف 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں سیکورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ جب کہ لال قلعہ کے قرب وجوار کے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago